
رانچی، 17 جون (ہ س)۔ جھارکھنڈ کی راجدھانی رانچی کے چوٹیا تھانہ علاقے کے تحت نوارن پور میں منگل کی دیر رات راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کے صوبائی دفتر پر پٹرول بم پھینکا گیا۔ بتایا جاتا ہے کہ دو ملزمین نے ساس (چٹنی) کی بوتلوں میں پیٹرول بھر کر پھینک دیا۔ دونوں بوتلیں دفتر کی باونڈری سے پہلے گریں۔
سٹی ایس پی پارس رانا نے بتایا کہ اطلاع ملتے ہی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا۔ اس واقعہ میں دو نوجوان ملوث ہیں۔ ایف ایس ایل سمیت کئی ٹیمیں تحقیقات کے لیے تعینات کر دی گئی ہیں۔ واقعہ سی سی ٹی وی میں قید ہوگیا۔ ان معلومات کا استعمال کرتے ہوئے قصورواروں کی شناخت کی کوشش کی جا رہی ہے۔
یہ اطلاع ملتے ہی سابق وزیر اعلیٰ اور اپوزیشن لیڈر بابولال مرانڈی، ایم ایل اے سی پی سنگھ اور وزیر مملکت برائے دفاع سنجے سیٹھ آج آر ایس ایس کے دفتر پہنچے۔ انہوں نے ملزمین کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد