
کرائم برانچ جموں نے دھوکہ دہی کے معاملے میں مقدمہ درج کیا
جموں، 17 جون (ہ س)۔ جموں پولیس کی کرائم برانچ نے سرمایہ کاری پر زیادہ منافع کا لالچ دے کر لوگوں کو مبینہ طور پر دھوکہ دینے کے الزام میں گریٹر نوئیڈا میں قائم ایک کمپنی کے تین ڈائریکٹروں کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔
سرکاری ترجمان کے مطابق دو افراد کی تحریری شکایت پر اسپیشل کرائم ونگ نے سنجے بھٹی، پون بھٹی اور سچن بھٹی کے خلاف کیس درج کیا۔ تینوں ملزمان رتن سنگھ کے بیٹے اور اتر پردیش کے گریٹر نوئیڈا کے رہائشی ہیں، جو گریوٹ اِنوویٹو پروموٹرز لمیٹڈ کے نام سے کاروبار چلا رہے تھے۔
ترجمان نے بتایا کہ ملزمان نے شکایت کنندگان کو موٹر سائیکلوں کی خرید و فروخت اور دیگر کاروباری منصوبوں میں سرمایہ کاری کی ترغیب دی اور زیادہ منافع دینے کا وعدہ کیا۔
ابتدائی جانچ میں یہ بات سامنے آئی کہ ملزمان نے مبینہ مجرمانہ سازش کے تحت شکایت کنندگان کو بلند شرح سود اور پرکشش منافع کا جھانسہ دے کر سرمایہ کاری کرائی۔ کرائم برانچ نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے مقدمہ درج کر لیا ہے اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔
ہندوستھان سماچار
--------------
ہندوستان سماچار / محمد اصغر