
ایودھیا، 17 جون (ہ س)۔ رام مندر انتظامیہ سے وابستہ رام شنکر یادو ٹنّو نے رام مندر میں چڑھاوے کی مبینہ چوری کے معاملے میں سوشل میڈیا پر اپنے اوپر لگائے گئے الزامات کو یکسر مسترد کرتے ہوئے انہیں بے بنیاد قرار دیا ہے۔
انہوں نے ایک ویڈیو جاری کی جس میں کہا گیا کہ اس نے کوئی چوری نہیں کی، وہ بچپن سے ہی رام مندر تحریک سے وابستہ ہیں اور ان کی آمدنی دوسرے کاروبار سے ہے۔ انہوں نے کہا کہ انہیں بدنام کرنے اور ان کی شبیہ کو خراب کرنے کی سازش کی جارہی ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد