شیئربازار میں غیر ملکی سرمایہ کاروں نے جون میں اب تک 62,853 کروڑ روپے کے حصص فروخت کیے
نئی دہلی، 14 جون (ہ س)۔ مقامی شیئربازار میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کی جانب سے فروخت کا سلسلہ بلا روک ٹوک جاری ہے۔ غیر ملکی سرمایہ کار رواں سال فروری کے مہینے کے علاوہ مسلسل فروخت کنندہ رہے ہیں۔ غیر ملکی پورٹ فولیو سرمایہ کاروں (ایف پی آئی) نے جون کے
شیئر


نئی دہلی، 14 جون (ہ س)۔ مقامی شیئربازار میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کی جانب سے فروخت کا سلسلہ بلا روک ٹوک جاری ہے۔ غیر ملکی سرمایہ کار رواں سال فروری کے مہینے کے علاوہ مسلسل فروخت کنندہ رہے ہیں۔ غیر ملکی پورٹ فولیو سرمایہ کاروں (ایف پی آئی) نے جون کے پہلے دو ہفتوں کے دوران بھی اپنی فروخت کا سلسلہ جاری رکھا ہے۔ اس مہینے تک، غیر ملکی پورٹ فولیو سرمایہ کاروں نے اسٹاک مارکیٹ میں فروخت کرکے 62,000 کروڑ سے زیادہ کی رقم نکال لی ہے۔

غیر ملکی پورٹ فولیو سرمایہ کاروں نے 1 جون سے 12 جون کے درمیان 10 تجارتی دنوں کے دوران اسٹاک مارکیٹ میں کل 62,853 کروڑ روپے کے شیئرفروخت کیں۔ اس ماہ کے دس دن کے فروخت کے اعداد و شمار کو گزشتہ پانچ مہینوں کے ساتھ ملانے سے، کیلنڈر سال 2026کے لیے گھریلو شیئربازار میں غیر ملکی پورٹ فولیو سرمایہ کاروں کی خالص فروخت کا اعداد و شمار 3.09 لاکھ کروڑ روپے کی سطح سے زیادہ ہو گیا ہے۔

نیشنل سیکورٹیز ڈیپازٹری لمیٹڈ (این ایس ڈی ایل) کے اعداد و شمار کے مطابق، اگر ہم فروری میں کی گئی خریداری کے اعداد و شمار کو خارج کر دیں، تو باقی ساڑھے چار مہینوں یعنی جنوری، مارچ، اپریل، مئی اور جون کے پہلے دو ہفتوں میں، ایف پی آئی نے گھریلو شیئربازار میں کل 3,09,625 کروڑ روپے کی فروخت کی ہے۔ جنوری کے مہینے میں، غیر ملکی پورٹ فولیو سرمایہ کاروں نے گھریلو شیئربازارمیں 35,962 کروڑ روپے فروخت کیے تھے۔ فروری میں، ایف پی آئی نے فروخت کے بجائے خریدنے پر توجہ دی۔ اس ماہ انہوں نے ہندوستانی شیئربازار میں 22,615 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کی۔

مارچ کے مہینے میں ایک بار پھر صورتحال بدل گئی۔ اس ماہ، غیر ملکی پورٹ فولیو سرمایہ کاروں نے شیئربازار میں مسلسل فروخت کرکے 1.17 لاکھ کروڑ روپے کی ریکارڈ نکاسی کی۔ اپریل کے مہینے میں بھی ایف پی آئی کی فروخت کا رجحان جاری رہا۔ اس ماہ، غیر ملکی پورٹ فولیو سرمایہ کاروں نے 60,847 کروڑ روپے کے حصص فروخت کیے ہیں۔ اس کے بعد مئی کے مہینے میں بھی یف پی آئی نے شیئربازار میں 32,963 کروڑ روپے کے شیئرز بیچے۔ اب، جون کے پہلے دو ہفتوں میں بھی، یف پی آئی نے گھریلو شیئربازارسے 62,853 کروڑ روپے نکال لیے ہیں۔

یہاں تک کہ اگر فروری کے مہینے میں غیر ملکی پورٹ فولیو سرمایہ کاروں کی طرف سے کی گئی 22,615 کروڑ روپے کی خرید کو اس سال کی گئی کل فروخت کے اعداد و شمار سے منہا کر دیا جائے تو پھر بھی اس سال غیر ملکی سرمایہ کاروں کے ذریعہ کی گئی خالص فروخت کا اعداد و شمار 3 لاکھ کروڑ روپے یعنی 2,87,010 کروڑ روپے کی سطح کے بہت قریب پہنچ گیا ہے۔

مارکیٹ ماہرین کا خیال ہے کہ اس سال ملکی شیئربازار میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کی جانب سے فروخت کی بنیادی وجہ عالمی معاشی غیر یقینی صورتحال ہے۔ فنریکس ٹریژری ایڈوائزرس ایل ایل پی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر انیل بھنسالی کا کہنا ہے کہ جغرافیائی سیاسی تناو نے بھارت سمیت ابھرتی ہوئی مارکیٹوں میں سرمایہ کاروں کی جوکھم لینے کی قوت کو متاثر کیا ہے۔ غیر ملکی سرمایہ کار خاص طور پر جغرافیائی سیاسی خطرات، افراط زر، خام تیل کی بلند قیمتوں اور شرح سود کے بارے میں فکر مند ہیں۔

مغربی ایشیا میں کشیدگی کی وجہ سے خام تیل کی بین الاقوامی قیمتیں طویل عرصے سے بلند رہیں۔ گزشتہ ہفتے خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے باوجود برینٹ خام تیل کی قیمتیں 90 ڈالر فی بیرل کی سطح کے قریب رہیں۔ خام تیل کی قیمتوں میں اضافے سے عالمی مہنگائی میں اضافے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔ مہنگائی کے اس خوف نے غیر ملکی سرمایہ کاروں کو بھی مجبور کر دیا ہے کہ وہ اپنے پیسے کی حفاظت کے لیے فروخت کا سہارا لیں۔

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande