خواتین ٹی20 ورلڈ کپ 2026 : ہاج کی تاریخی سنچری سے انگلینڈ کا دھماکے دار آغاز، سری لنکا کو 87 رنوں سے ہرایا
خواتین ٹی20 ورلڈ کپ 2026 : ہاج کی تاریخی سنچری سے انگلینڈ کا دھماکے دار آغاز، سری لنکا کو 87 رنوں سے ہرایا ایجبسٹن، 13 جون (ہ س)۔ خواتین ٹی20 ورلڈ کپ 2026 کے افتتاحی مقابلے میں میزبان انگلینڈ نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سری لنکا کو جمع
ڈینی وائٹ- ہاج نے 62 گیندوں میں ناٹ آؤٹ 105 رن بنائے


خواتین ٹی20 ورلڈ کپ 2026 : ہاج کی تاریخی سنچری سے انگلینڈ کا دھماکے دار آغاز، سری لنکا کو 87 رنوں سے ہرایا

ایجبسٹن، 13 جون (ہ س)۔ خواتین ٹی20 ورلڈ کپ 2026 کے افتتاحی مقابلے میں میزبان انگلینڈ نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سری لنکا کو جمعہ کی دیر رات 87 رنوں سے شکست دیکر ٹورنامنٹ کا فاتحانہ آغاز کیا۔ انگلینڈ کی جیت کی سب سے بڑی ہیرو سلامی بلے باز ڈینی وائٹ-ہاج رہیں، جنہوں نے 62 گیندوں میں ناٹ آوٹ 105 رنوں کی تاریخی اننگ کھیلی۔ یہ خواتین ٹی20 ورلڈ کپ کی تاریخ کی محض ساتویں سنچری ہے۔

ایجبسٹن میں کھیلے گئے مقابلے میں انگلینڈ نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 20 اووروں میں 1 وکٹ پر 219 رن بنائے، جو خواتین ٹی20 ورلڈ کپ کی تاریخ کا سب سے بڑا ٹیم اسکور بھی بن گیا ہے۔ انگلینڈ کا آغاز تیز رہا۔ ایمی جونز نے 38 گیندوں پر 53 رن بنائے جبکہ کپتان نیٹ ساور-برنٹ نے صرف 22 گیندوں میں 46 رنوں کی طوفانی اننگ کھیلی۔

وائٹ-ہاج اور ایمی جونز نے پہلی وکٹ کے لیے سنچری شراکت داری کر کے ٹیم کو مضبوط پوزیشن میں پہنچایا۔ وائٹ-ہاج نے اپنی اننگ میں 13 چوکے اور ایک چھکا لگایا اور محض 32 گیندوں میں نصف سنچری مکمل کی۔

آخری اووروں میں ساور-برنٹ اور وائٹ-ہاج نے تیزی سے رن بنائے۔ آخری اوور میں انگلینڈ نے 26 رن جوڑے اور وائٹ-ہاج نے اپنی سنچری مکمل کرتے ہوئے ٹیم کو 200 کے پار پہنچا دیا۔ 220 رنوں کے بڑے ہدف کا تعاقب کرنے اتری سری لنکا کا آغاز بے حد خراب رہا۔ ٹیم نے پاور پلے میں ہی 37 رنوں پر تین وکٹیں گنوا دیں۔ وشمی گنارتنے، چماری اتھاپتھو اور امیشا دولانی سستے میں آوٹ ہو گئیں۔ انگلینڈ کی گیند باز فریا کیمپ نے شاندار گیند بازی کرتے ہوئے 4 وکٹیں لے کر سری لنکا کی کمر توڑ دی۔ شارلٹ ڈین اور صوفی ایکلسٹون نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔

سری لنکا کی جانب سے نیلاکشی ڈی سلوا نے 33 گیندوں پر 39 رن بنائے، لیکن ٹیم 20 اووروں میں 132 رن ہی بنا سکی۔

مختصر اسکور: انگلینڈ – 219/1 (20 اوور) ڈینی وائٹ-ہاج *105 (62)، ایمی جونز 53 (38)، نیٹ ساور-برنٹ 46 (22)

سری لنکا – 132 (20 اوور) نیلاکشی ڈی سلوا 39 (33) فریا کیمپ 4/22، شارلٹ ڈین 2/18، صوفی ایکلسٹون 2/27

نتیجہ: انگلینڈ 87 رنوں سے فاتح۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande