تعلیم اور صحت کے شعبوں کی بہتری سے ملک کی ترقی ممکن : ریونت ریڈی
تعلیم اور صحت کے شعبوں کی بہتری سے ملک کی ترقی ممکن : ریونت ریڈیحیدرآباد، 12 جون (ہ س)۔ وزیراعلی ریونت ریڈی نے کہا کہ ملک کی ترقی کیلئے تعلیم اورصحت بنیادی ستون کی طرح ہیں۔ نیتی آیوگ کی گورننگ کونسل کے 11 ویں اجلاس سے وزیراعلی نے کہا کہ طبقاتی مرد
تعلیم اور صحت کے شعبوں کی بہتری سے ملک کی ترقی ممکن: ریونت ریڈی


تعلیم اور صحت کے شعبوں کی بہتری سے ملک کی ترقی ممکن : ریونت ریڈیحیدرآباد، 12 جون (ہ س)۔

وزیراعلی ریونت ریڈی نے کہا کہ ملک کی ترقی کیلئے تعلیم اورصحت بنیادی ستون کی طرح ہیں۔ نیتی آیوگ کی گورننگ کونسل کے 11 ویں اجلاس سے وزیراعلی نے کہا کہ طبقاتی مردم شماری کے بعد تلنگانہ میں ترقیاتی ماڈل تیار کیا گیا ہے جس کے تحت تعلیمی انقلاب، ہنرمندی کی ترقی اورعالمی معیارکی انفراسٹرکچر کی سہولتوں پرتوجہ دی جارہی ہے۔ وزیراعلی نے کہا کہ تلنگانہ حکومت کی جانب سے 2024 میں سماجی ، معاشی ، تعلیمی ، روزگار،سیاسی اور ذاتی سروے کا اہتمام کیا گیا جس میں مختلف طبقات کی حقیقی صورتحال منظرعام پرآئی۔ ریاست میں 3.55 کروڑافراد اور242 طبقات کے اعداد و شمارجمع کئے گئے۔ سروے سے پتہ چلا کہ دولت اور زمین کے مقابلہ میں تعلیم ، سماجی پسماندگی پر زیادہ اثر انداز ہوتی ہے اسی لئے ہر شہری کو معیاری تعلیم فراہم کرنا وکست بھارت 2047 نشانہ کے حصول کا موثرذریعہ ہے۔انہوں نے مذکورہ شہروں کی بنیادی ترقی کیلئے 6 لاکھ کروڑ کے خصوصی فنڈس کی تجویزپیش کی اورکہاکہ ہرشہرکو ایک لاکھ کروڑفراہم کئے جائیں۔ وزیراعلی نے تلنگانہ کی ترقی میں مرکزی حکومت سے تعاون کی درخواست کی اورریجنل رنگ روڈ،میٹرو فیس II ، موسیٰ ندی ترقیاتی منصوبہ ، بھارت فیوچر سٹی ، پالمور رنگاریڈی پروجیکٹ اورحیدرآباد میں آئی آئی ایم کے قیام کیلئے مرکزسے درخواست کی۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق


 rajesh pande