مدھیہ پردیش کے اندور میں سڑک حادثے میں وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کے رشتہ دار کی موت، لاش کو دہلی ایئر لفٹ کیا گیا
اندور، 12 جون (ہ س)۔ مدھیہ پردیش کے اندور ضلع میں جمعرات کی دیر رات ہوئے سڑک حادثے میں وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کے رشتہ دار کی موت ہو گئی۔ شپرا تھانہ علاقے میں رات قریب 11 بجے تیز رفتار بس نے انہیں ٹکر مار دی۔ جمعہ کی صبح ان کی میت کو ایئر لفٹ کر ک
متوفی پرتاپ سنگھ کی فائل فوٹو


اندور، 12 جون (ہ س)۔

مدھیہ پردیش کے اندور ضلع میں جمعرات کی دیر رات ہوئے سڑک حادثے میں وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کے رشتہ دار کی موت ہو گئی۔ شپرا تھانہ علاقے میں رات قریب 11 بجے تیز رفتار بس نے انہیں ٹکر مار دی۔ جمعہ کی صبح ان کی میت کو ایئر لفٹ کر کے دہلی بھیجا گیا ہے۔

متوفی کی شناخت پربھات سنگھ (29) کے طور پر ہوئی ہے۔ وہ اتر پردیش کے بلیا ضلع میں ریوتی، گائے گھاٹ کے رہنے والے تھے۔ بتایا جارہا ہے کہ متوفی پربھات سنگھ کے والد آنجہانی پردیپ سنگھ کی بھانجی کی شادی راج ناتھ سنگھ کے بیٹے نیرج سنگھ کے ساتھ ہوئی ہے۔ یعنی پربھات سنگھ رشتے میں نیرج سنگھ کے ماما سسر کے بیٹے ہیں۔

شپرا تھانہ پولیس کے مطابق، پربھات سنگھ اپنے تین واقف کاروں کے ساتھ کسی کام سے دیواس آئے تھے۔ جمعرات کی رات وہ کار سے اندور کی طرف آ رہے تھے۔ انہوں نے موضع شپرا کے پاس کسی کام سے کار روکی اور جب واپس کارمیں بیٹھنے لگے، تبھی تیزرفتار بس نے انہیں ٹکرماردی۔ حادثے میں پربھات کے سر پرگہری چوٹ آئی۔ ساتھی انہیں لے کراندورکے اربندو اسپتال پہنچے، جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔

معاملے کی حساسیت کو دیکھتے ہوئے انتظامیہ اور پولیس حکام نے فوری طور پر ضروری کارروائی شروع کی۔ خصوصی اجازت لے کر رات قریب تین بجے پوسٹ مارٹم کرایا گیا، تاکہ میت کو جلد از جلد لواحقین تک پہنچایا جا سکے۔ جمعہ کی صبح ان کی لاش کو خصوصی طیارے کے ذریعے ایئر لفٹ کرکے دہلی بھیجا گیا۔ بتایا جارہا ہے کہ دہلی سے ان کی میت کو اتر پردیش کے وارانسی لے جایا جائے گا، جہاں خاندان کی موجودگی میں آخری رسومات ادا کی جائیں گی۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی دیررات سونکچھ کے رکن اسمبلی راجیش سونکر سمیت بی جے پی کے کئی سینئر رہنما اور عہدیداران اربندواسپتال پہنچے۔ ضلع انتظامیہ اور پولیس کے اعلیٰ افسران نے بھی اسپتال پہنچ کرپورے واقعے کی معلومات لیں اور ضروری انتظامات کی نگرانی کی۔

علاقے کے ایس ڈی او پی دیویندر دھرودے نے بتایا کہ حادثے کے بعد بس ڈرائیورگاڑی سمیت موقع سے فرارہو گیا۔ شپرا تھانہ پولیس نے کیس درج کر کے اس کی تلاش شروع کر دی ہے۔ پولیس جائے وقوعہ کے آس پاس لگے سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج کھنگال رہی ہے اور بس کی شناخت کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande