مرکزی وزیر گری راج چھتیس گڑھ پہنچے ، کہا- ڈبل انجن کی حکومت نے نکسل ازم کو ختم کیا
رائے پور، 12 جون (ہ س)۔ مرکزی وزیر گری راج سنگھ جمعہ کے روز دو روزہ دورے پر چھتیس گڑھ پہنچ گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈبل انجن کی حکومت نے چھتیس گڑھ سمیت پورے ملک میں نکسل ازم کو ختم کیا۔ مرکزی وزیر سنگھ نے رائے پور پہنچنے پر نامہ نگاروں سے بات
مرکزی وزیر گری راج سنگھ کی فائل فوٹو


رائے پور، 12 جون (ہ س)۔

مرکزی وزیر گری راج سنگھ جمعہ کے روز دو روزہ دورے پر چھتیس گڑھ پہنچ گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈبل انجن کی حکومت نے چھتیس گڑھ سمیت پورے ملک میں نکسل ازم کو ختم کیا۔

مرکزی وزیر سنگھ نے رائے پور پہنچنے پر نامہ نگاروں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا، ’’میں 2 دنوں کے قیام پر چھتیس گڑھ آیا ہوں۔ ملک کے وزیر اعظم نریندر مودی منتخب وزیر اعظم کے طور پر سب سے طویل عرصے سے عہدے پر فائز ہیں۔ 12 سال میں انہوں نے ہندوستان کو مختلف شعبوں میں دنیا کے نقشے پر لے جانے کا کام کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام رپورٹوں کو چھتیس گڑھ کے عوام کے سامنے پیش کرنا ہمارا کام ہے۔ ڈبل انجن کی حکومت نے نکسل ازم کو ختم کیا، اس لیے ملک کے وزیر اعظم کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں۔‘‘

کیرتی آزاد کے اس بیان پر کہ ’’آپریشن لوٹس ناکام ہو رہا ہے‘‘، انہوں نے کہا کہ کون کیا کہہ رہا ہے، اس سے میرا کوئی لینا دینا نہیں ہے۔ بھارتیہ جنتا پارٹی کا کوئی آپریشن نہیں چلتا۔ جو جیسا کرتا ہے، وہ ویسا ہی پھل پاتا ہے۔ جو ’کٹ منی‘ چلی، جو ’لوٹ منی‘ چلی، یہ اسی کا نتیجہ ہے۔ ہمارا اس میں کوئی لینا دینا نہیں ہے۔ سپریم کورٹ کے ذریعے کانگریس لیڈر میناکشی نٹراجن کی عرضی خارج کیے جانے پر انہوں نے کہا کہ اس بارے میں انہیں کوئی معلومات نہیں ہے، اس لیے وہ اس پر کچھ نہیں کہنا چاہیں گے۔

وہ آج دوپہر 2.00 بجے رائے پور ایئرپورٹ پہنچے۔ ایئرپورٹ پر بی جے پی رہنماوں اور عوامی نمائندوں نے ان کا ’صاحب ستنام‘ کے نعرے کے ساتھ استقبال اور خیرمقدم کیا۔ اس کے فوراً بعد انہوں نے میڈیا سے بات چیت کی اور دوپہر 3.15 بجے سڈو میں واقع اٹسا اسپتال میں اپنے پہلے عوامی رابطہ پروگرام کے لیے روانہ ہو گئے۔

وہ رائے پور میں منعقدہ ’وکست ہندوستان سنکلپ سمیلن‘ میں شرکت کریں گے۔ وہ ہینڈ لوم، ہینڈی کرافٹ، سلک اور ٹیکسٹائل کے حکام کے ساتھ میٹنگ کریں گے۔ اس کے علاوہ سڈو، بیرن بازار اور شانتی نگر میں عوامی رابطہ پروگراموں میں حصہ لیں گے۔ مرکزی وزیر گری راج سنگھ 13 جون کو صفائی مہم اور شجرکاری پروگرام میں شامل ہوں گے۔ ساتھ ہی صدر بازار- بوڑھا تالاب علاقے میں عوامی رابطہ کریں گے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande