جی ٹی بی اسپتال میں نوکری دلانے کے نام پر 23 نوجوانوں کے ساتھ دھوکہ دہی ، ملزم گرفتار
نئی دہلی، 12 جون (ہ س)۔ دہلی پولیس کے اقتصادی جرائم ونگ (ای او ڈبلیو) نے مشرقی دہلی کے گرو تیغ بہادر (جی ٹی بی ) اسپتال میںکانٹریکٹ پر ملازمت دلانے کا لالچ دے کر 23 سے زیادہ بے روزگار نوجوانوں کے ساتھ دھوکہ دہی کرنے والے ملزم منیش کمار کو گرفتار
Economic-Offences-Wing-fraud


نئی دہلی، 12 جون (ہ س)۔ دہلی پولیس کے اقتصادی جرائم ونگ (ای او ڈبلیو) نے مشرقی دہلی کے گرو تیغ بہادر (جی ٹی بی ) اسپتال میںکانٹریکٹ پر ملازمت دلانے کا لالچ دے کر 23 سے زیادہ بے روزگار نوجوانوں کے ساتھ دھوکہ دہی کرنے والے ملزم منیش کمار کو گرفتار کیا ہے۔ ملزم نے بے روزگار نوجوانوں سے تقریباً 5.5 لاکھ روپے کا فراڈ کر چکا ہے۔ ملزم منیش کمار کو 9 جون کو شاہدرہ کے جی ٹی بی انکلیو سے گرفتار کیا گیا تھا۔ وہ بار بار جگہ بدل کر پولیس سے بچنے کی کوشش کر رہا تھا۔

ای او ڈبلیو کے ایڈیشنل پولیس کمشنر روی کمار سنگھ نے کہا کہ نرسنگ میں بی ایس سی ڈگری ہولڈر منیش کوجوا کھیلنے کی عادت تھی، جس کی وجہ سے اس پر قرض چڑھ گیا۔ ان قرضوں کی ادائیگی کے لیے اس نے بے روزگار نوجوانوں کو نشانہ بنایا اور انہیں نوکریاں دینے کے بہانے دھوکہ دہی شروع کر دی۔ انہوں نے بتایا کہ یہ مقدمہ کرشن پال اور 22 دیگر متاثرین کی شکایت پر درج کیا گیا ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ منیش نے انہیں جی ٹی بی اسپتال میں ڈیٹا انٹری آپریٹر اور نرسنگ اسسٹنٹ کے طور پر کنٹریکٹ پر ملازمت کا لالچ دیا اور تقریباً 21,000 روپے ماہانہ تنخواہ دینے کا وعدہ کیا تھا۔

ایڈیشنل پولیس کمشنر سنگھ نے بتایا کہ متاثرین کا اعتماد حاصل کرنے کے لیے، ملزم نے دعویٰ کیا کہ اس کے والد جی ٹی بی اسپتال میں اعلیٰ عہدے پر فائز ہیں اور اسپتال انتظامیہ میں ان کے مضبوط روابط ہیں۔ اس کی باتوں پر بھروسہ کرتے ہوئے متاثرین نے اپنے تعلیمی سرٹیفکیٹ، آدھار کارڈ، پین کارڈ اور دیگر ذاتی دستاویزات حوالے کر دیں۔ اس کے بعد اس نے بھرتی کے عمل کے لیے ہر متاثرہ شخص سے 20,000 سے 25,000 روپے بطور سیکورٹی ڈپازٹ لیے۔

پولیس نے بتایا کہ ملزم نے متاثرین کو یقین دلایا کہ بھرتی کا عمل جاری ہے اور بعد میں دعویٰ کیا کہ ملازمتیں عارضی طور پر معطل کر دی گئی ہیں۔ اس نے وعدہ کیا کہ 45 دنوں کے اندر تقرری لیٹر جاری کر دیے جائیں گے۔

ایڈیشنل کمشنر آف پولیس نے بتایا کہ جی ٹی بی اسپتال کے اہلکاروں نے پولیس کو تصدیق کی کہ اس وقت نرسنگ اسسٹنٹ یا ڈیٹا انٹری آپریٹر کے عہدوں پر بھرتی کا عمل جاری نہیں تھا۔ اسپتال انتظامیہ نے یہ بھی کہا کہ اس نے منیش یا کسی دوسرے شخص کو نوکری کے لیے درخواست دینے کا اختیار نہیں دیا ہے۔ تفتیش کاروں کو پتہ چلا کہ اس نے مبینہ طور پر شکایت کنندگان کو تقریباً 5.5 لاکھ روپے کی دھوکہ دہی کی ہے۔

ہندوستھا ن سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande