ڈی آر آئی نے 14 کروڑ روپے کی 71 لاکھ غیر ملکی سگریٹ اسٹک ضبط کی، چار گرفتار
نئی دہلی، 12 جون (ہ س)۔ ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) نے شمال مشرقی علاقے میں 14 کروڑ روپے کی 71 لاکھ اسمگل شدہ غیر ملکی سگریٹ کی اسٹکضبط کی ہیں اور چار لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔ وزارت خزانہ نے جمعہ کو ایک بیان میں بتایا کہ ڈائریکٹ
DRI-seizes-71-lakh-smuggled-cigarette-sticks-Rs-14


نئی دہلی، 12 جون (ہ س)۔ ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) نے شمال مشرقی علاقے میں 14 کروڑ روپے کی 71 لاکھ اسمگل شدہ غیر ملکی سگریٹ کی اسٹکضبط کی ہیں اور چار لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔

وزارت خزانہ نے جمعہ کو ایک بیان میں بتایا کہ ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس نے غیر ملکی سگریٹ کی اسمگلنگ کے خلاف ایک بڑی کارروائی میں شمال مشرقی علاقے میں مربوط کارروائیوں کا ایک سلسلہ شروع کیا ہے۔ مئی 2026 سے شمال مشرقی علاقے میں ڈی آر آئی کارروائیوں کے نتیجے میں 71لاکھ اسمگل شدہ غیر ملکی سگریٹ کی اسٹک کو ضبط کیا گیا ہے، جن کی کل قیمت تقریباً 14 کروڑ روپے ہے۔ اس سلسلے میں چار افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

وزارت کے مطابق، ڈی آر آئی نے 11 جون کو میزورم میں ایک بڑی کارروائی میں مونڈ،ایکسسو، او آر آئی ایس اور پیٹران جیسے برانڈز کے 45لاکھ سے زیادہ غیر ملکی سگریٹ ضبط کیے۔ یہ مہم آسام رائفلز کی 34ویں بٹالین کے تعاون سے کیا گیا۔ اس معاملے میں ایک شخص کو گرفتار کیا گیا ہے۔

ابتدائی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ یہ سگریٹ میانمار سے ہندوستان میانمار سرحد پر زوکھاوتھر سیکٹر کے راستے اسمگل کیے گئے تھے۔ گزشتہ چند ہفتوں کے دوران کی گئی مختلف کارروائیوں میں، مزید 26 لاکھ غیر ملکی برانڈ کے سگریٹ ضبط کیے گئے ہیںاور تین افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande