میناکشی نٹراجن کی نامزدگی منسوخ ہونے کے خلاف کانگریس کا احتجاج
حیدرآباد، 12 جون (ہ س)۔ کانگریس نے مدھیہ پردیش سے راجیہ سبھا امیدوارمیناکشی نٹراجن کی نامزدگی منسوخ کیے جانے کو جمہوری نظام پردھبہ قراردیتے ہوئے اس کے خلاف جمعہ کو یہاں احتجاج کیا اورالزام لگایا ہے کہ یہ کارروائی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) او
میناکشی نٹراجن کی نامزدگی منسوخ ہونے کے خلاف کانگریس کا احتجاج


حیدرآباد، 12 جون (ہ س)۔

کانگریس نے مدھیہ پردیش سے راجیہ سبھا امیدوارمیناکشی نٹراجن کی نامزدگی منسوخ کیے جانے کو جمہوری نظام پردھبہ قراردیتے ہوئے اس کے خلاف جمعہ کو یہاں احتجاج کیا اورالزام لگایا ہے کہ یہ کارروائی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اورالیکشن کمیشن کی ملی بھگت سے کی گئی ہے۔ کانگریس کی سینئررہنما اورسابق رکن پارلیمنٹ مینا کشی نٹراجن، مدھیہ پردیش کے انچارج ہریش چودھری،ریاستی کانگریس صدر جیتوپٹواری اوراسمبلی میں اپوزیشن کے لیڈرامنگ سنگھارکے ساتھ ہی کئی اہم رہنماؤں نے یہاں احتجاج کیا۔ دہلی پولیس مظاہرین کو بسوں میں بھربھرکرلے گئی اورانہیں حراست میں لےلیا۔ حراست میں لیے جانے سے پہلے نٹراجن نے کہا میں پہلے دن سے کہہ رہی ہوں کہ الیکشن کمیشن کمپرومائزڈ(جانبدار) ہے۔ یہ بات آج پھرسے ثابت ہو گئی۔ یہ معاملہ مدھیہ پردیش حکومت سے جڑا نہیں تھا، پھربھی سماعت میں ریاستی حکومت کی طرف سے وکیل کھڑے دکھائی دیے۔ ہم ریاستوں کے خلاف لڑائی نہیں لڑرہے ہیں،بلکہ الیکشن کمیشن اورریٹرننگ آفیسرکے کمپرومائزڈ ہونے کی بات کررہے ہیں۔ اب وہ عوام کے سامنے ایکسپوز(بے نقاب)ہوچکے ہیں۔مدھیہ پردیش کانگریس کے صدرجیتو پٹواری نے کہا یہ واقعہ ملک کی جمہوری تاریخ میں ایک دھبہ ہے اوریہ کام بی جے پی اورالیکشن کمیشن کی ملی بھگت سے ہوا ہے۔ جب مدھیہ پردیش کانگریس کے اراکین اسمبلی نے اس آمریت کی مخالفت کی توحکومت نے پولیس بھیج کرانہیں حراست میں لےلیا۔ ہماری آوازکودبانے کی کوشش کی۔ لیکن ہم اس ’سیٹ چور‘ بی جے پی سے ڈرنے والے نہیں ہیں۔ اس ناانصافی کے خلاف ہماری آوازاورتیزہوتی جائے گی۔ کانگریس رہنماؤں نے کہاکہ بھلے ہی انہیں احتجاج نہیں کرنے دیا گیا، لیکن اس غیرجمہوری کام کے خلاف پارٹی لڑتی رہے گی۔ کانگریس رہنماؤں نے کہا کہ بی جے پی کی سیٹ چوری جمہوریت کے لیے سنگین خطرہ ہے۔ لیکن وہ یاد رکھیں، ہم اپنی آخری سانس تک جمہوریت اورآئین کے تحفظ کے لیے لڑتے رہیں گے۔

۔ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق


 rajesh pande