گجرات کے سریندر نگر میں کیمیکل چوری کے ریکٹ کا پردہ فاش، چوٹیلا کے پی آئی -پی ایس آئی سمیت 4 پولیس اہلکار معطل
سریندر نگر، 12 جون (ہ س)۔ گجرات کے سریندر نگر ضلع کے چوٹیلا تعلقہ کے نانی مولڈی گاؤں کے قریب کام کرنے والے ایک بڑے کیمیکل چوری کے نیٹ ورک کا پردہ فاش ہوا ہے۔ گاندھی نگر میں اسٹیٹ مانیٹرنگ سیل (ایس ایم سی ) کے ذریعہ کی گئی چھاپے ماری میں تقریباً 45
Chemical-theft-racket-busted-Surendranagar-GJ


سریندر نگر، 12 جون (ہ س)۔ گجرات کے سریندر نگر ضلع کے چوٹیلا تعلقہ کے نانی مولڈی گاؤں کے قریب کام کرنے والے ایک بڑے کیمیکل چوری کے نیٹ ورک کا پردہ فاش ہوا ہے۔ گاندھی نگر میں اسٹیٹ مانیٹرنگ سیل (ایس ایم سی ) کے ذریعہ کی گئی چھاپے ماری میں تقریباً 45.98 لاکھ روپے کا سامان ضبط کیا گیا ہے۔

اس کارروائی کے بعد محکمہ پولیس میں بڑا انتظامی ردوبدل کیا گیا اور چوٹیلا کے پولیس انسپکٹر (پی آئی)اور پولیس سب انسپکٹر (پی ایس آئی )سمیت چار پولیس اہلکاروں کو معطل کر دیا گیا۔

ایس ایم ایس کو نانی مولڈی گاؤں کے قریب پون پترا راجستھانی ہوٹل کمپلیکس میں غیر قانونی کیمیائی سرگرمیوں کے بارے میں اطلاع ملی۔ اس معلومات کی بنیاد پر، ٹیم نے احاطے پر چھاپہ مارا اور 8,330 کلو گرام کیمیکل سمیت 45.98 لاکھ روپے کا سامان ضبط کیا گیا۔معاملے میں چنی لال تلس یرام گاویتی اور آشیش کمار یادو کو حراست میں لے کر پوچھ گچھ کی گئی۔

ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلا کہ کیمیکل چوری کا پورا نیٹ ورک بھوپت بھائی پٹگیر، ہتیش بھائی بچو بھائی سولنکی اور بھاگیرتھ کھیچڑ چلا رہے تھے۔ اس انکشاف کے بعد تحقیقات کو مزید وسعت دی گئی۔

چوٹیلا تھانے میں افسران و عملے کی غفلت کے انکشاف کے بعد رینج انسپکٹر جنرل کی ہدایات پر سخت ایکشن لیا گیا۔ چوٹیلا تھانے کے پولیس انسپکٹر (پی آئی)جئے دیپ سولنکی اور پولیس سب انسپکٹر (پی ایس آئی) جی این کلچھر کو فوری طور پر معطل کر دیا گیا ہے۔ کانسٹیبل نریندر سنگھ اور دلیپ بھائی منجریا کو بھی معطل کر دیا گیا ہے اور محکمانہ انکوائری شروع کر دی گئی ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande