بہار: سڑک حادثے میں تین تھانہ انچارج سمیت 4 کی موت
پٹنہ، 12 جون (ہ س)۔ پٹنہ سے ٹریننگ سے واپس آ رہے مدھے پورہ ضلع کے تین تھانہ انچارج کی بیگوسرائے ضلع کے صاحب پور کمال تھانہ علاقے میں جمعرات کی رات ایک بجے سڑک حادثے میں موت ہو گئی۔مرنے والوں میں اڈاکیشن گنج سب ڈویژن کے رتواڑہ تھانہ انچارج ساجن کم
بہار: سڑک حادثے میں تین تھانہ انچارج سمیت  4 کی موت


پٹنہ، 12 جون (ہ س)۔ پٹنہ سے ٹریننگ سے واپس آ رہے مدھے پورہ ضلع کے تین تھانہ انچارج کی بیگوسرائے ضلع کے صاحب پور کمال تھانہ علاقے میں جمعرات کی رات ایک بجے سڑک حادثے میں موت ہو گئی۔مرنے والوں میں اڈاکیشن گنج سب ڈویژن کے رتواڑہ تھانہ انچارج ساجن کمار، ارار تھانہ انچارج امریندر گیانیندر اور مدھے پورہ سب ڈویژن کے بیلاری تھانہ انچار ج نیرج کمار شامل ہیں۔ حادثے میں ڈرائیور کی بھی موت ہونے کی اطلاع ہے۔بتایا جاتا ہے کہ 11-10 جون کو دو روزہ ٹریننگ کے بعد جمعرات کی شام تینوں تھانہ انچارج کار سے مدھے پورہ کے لیے روانہ ہوئے۔ کار کو ان کا پرائیویٹ ڈرائیور جیوتیش کمار چلا رہا تھا۔ دوپہر 1 بجے کار قومی شاہراہ پر بیگوسرائے ضلع میں صاحب پور کمال کے قریب کھڑے ٹرک سے ٹکرا گئی۔ حادثے میں تینوں تھانہ انچارج اور ڈرائیور کی موت ہوگئی۔بیگوسرائے کے پولیس سپرنٹنڈنٹ منیش کمار اطلاع ملنے پر جائے وقوعہ پر پہنچے۔ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan


 rajesh pande