
نوئیڈا، 12 جون (ہ س)۔ اترپردیش کے نوئیڈا میں عوامی جگہ پر شراب نوشی کرنے والے لوگوں کے خلاف جمعرات کی دیر رات نوئیڈا پولیس نے ایک خصوصی مہم چلائی۔ اس کے تحت 414 لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔
پولیس کمشنر محترمہ لکشمی سنگھ کے میڈیا انچارج وجے کمار گپتا نے بتایا کہ سینٹرل زون نوئیڈا پولیس نے گزشتہ رات عوامی جگہ پر شراب نوشی کرنے والوں کے خلاف خصوصی مہم چلائی۔ انہوں نے بتایا کہ اس کے تحت مختلف تھانہ علاقوں سے عوامی جگہ پر شراب نوشی کرنے والے 414 لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ عوامی جگہ پر شراب نوشی کرنے والے لوگوں کے خلاف نوئیڈا پولیس مسلسل کارروائی کر رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ گزشتہ 6 دن کے اندر 2 ہزار سے زیادہ لوگوں کو عوامی جگہ پر شراب نوشی کرنے کے الزام میں پکڑا گیا ہے۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / انظر حسن