سپریم کورٹ کے جج نے اداکارہ جیکولین فرنینڈس کیس سے خود کو الگ کرلیا
نئی دہلی، 11 جون (ہ س)۔ ٹرائل کورٹ کے ذریعہ 217 کروڑ روپے کی غیر قانونی وصولی معاملے میں الزامات طے کرنے کے حکم کوسپریم کورٹ میں چیلنج کرنے والی فلم اداکارہ جیکولین فرنینڈس کی درخواست کی سماعت سے جسٹس پرشانت کمار مشرا نے خود کو الگ کر لیا ہے ۔ کیس
SC-Jacqueline-Extortion-Case


نئی دہلی، 11 جون (ہ س)۔ ٹرائل کورٹ کے ذریعہ 217 کروڑ روپے کی غیر قانونی وصولی معاملے میں الزامات طے کرنے کے حکم کوسپریم کورٹ میں چیلنج کرنے والی فلم اداکارہ جیکولین فرنینڈس کی درخواست کی سماعت سے جسٹس پرشانت کمار مشرا نے خود کو الگ کر لیا ہے ۔ کیس کی سماعت اب وہ بنچ کرے گی ، جس کے رکن جسٹس پرشانت کمار مشرا نہیں ہوں گے۔ اگلی سماعت 25 جون کو ہوگی۔

پٹیالہ ہاؤس کورٹ نے اس معاملے میں جیکولین کے علاوہ ٹھگ سکیش چندر شیکھر اور اس کی بیوی لینا پال کے خلاف الزامات طے کرنے کا حکم دیا تھا۔ پٹیالہ ہاؤس کورٹ نے ان ملزمین کے خلاف مکوکاکی دفعہ 3 اور 4،تعزیرات ہند کی دفعہ 170، 186، 384، 386، 388، 406، 409، 420، 468، 471 اور 120بی کےعلاوہ آئی ٹی ایکٹ کی دفعہ6 6 کے تحت الزامات عائد کرنے کا حکم دیا تھا۔

اس معاملے میں، دہلی پولیس نے ادیتی سنگھ کی شکایت پر کیس درج کیا ہے۔ اس کے بعد انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے بھی منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج کیا تھا۔ ای ڈی نے عدالت کو بتایاتھا کہ سکیش نے اعتراف کیا تھا کہ 57 کروڑ روپے ادیتی سنگھ سے وصول کئے، لیکن تحقیقات سے پتہ چلا کہ اس نے 80 کروڑ روپے لئے تھے۔ ای ڈی نے کہا تھا کہ سکیش ہی اس معاملے کا ماسٹر مائنڈ ہے۔اس معاملے میں اس نے ادیتی سنگھ کولینڈ لائن سے پہلا فون کیا تھا۔ ای ڈی نے کہا کہ سکیش نے انکشاف کیا کہ اس رقم کا استعمال کار، لگژری اشیا اور تحائف خریدنے میں کیا گیا تھا۔

انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے مطابق، سکیش چندر شیکھر نے غیر قانونی فنڈز کا استعمال کرتے ہوئے جیکولین کے لیے تحائف خریدے جو اس نے شیویندر سنگھ کی اہلیہ، ادیتی سنگھ اور دیگر اعلیٰ شخصیات کے ساتھ دھوکہ دہی کی سرگرمیوں کے ذریعے حاصل کیے تھے۔ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے مطابق، سکیش نے اس جرم کو ترتیب دیا اور اس کو انجام دیا۔ دہلی پولیس نے سکیش چندر شیکھر پرمکوکا عائد کیا تھا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande