کنگنا نے پی ایم مودی کو دنیا کا سب سے مقبول لیڈر قرار دیا
جودھ پور، 11 جون (ہ س) ۔فلم اداکارہ اور رکن پارلیمنٹ کنگنا رناوت نے وزیر اعظم نریندر مودی کے اس عہدے پر 12 سال مکمل ہونے کے موقع پر کہا کہ ان کی قیادت میں ملک دنیا کی تیسری سب سے بڑی معیشت بننے جا رہا ہے۔ وہ دنیا کے مقبول ترین لیڈر ہیں۔ کنگنا رناو
PM-Modi-world-most-popular-leader-Kangana


جودھ پور، 11 جون (ہ س) ۔فلم اداکارہ اور رکن پارلیمنٹ کنگنا رناوت نے وزیر اعظم نریندر مودی کے اس عہدے پر 12 سال مکمل ہونے کے موقع پر کہا کہ ان کی قیادت میں ملک دنیا کی تیسری سب سے بڑی معیشت بننے جا رہا ہے۔ وہ دنیا کے مقبول ترین لیڈر ہیں۔

کنگنا رناوت اپنی آنے والی فلم ’بھارت بھاگیہ ودھاتا‘ کے پریمیئر کے لیے جمعرات کو جودھپور پہنچیں۔ ایئر پورٹ پر میڈیا سے مختصر بات چیت کے دوران کنگنا نے کہا کہ دنیا جب جنگ کی زد میں ہے، تب بھی ہندوستان کی معیشت ترقی کر رہی ہے۔ وزیراعظم کو دنیاسب سے زیادہ ریٹنگ دے رہی ہے۔ انہوں نے اسے ان کی قیادت کا آغاز قرار دیا اور آنے والی دہائی دیکھنے کی امید ظاہر کی ۔

کنگنا نے اپنی فلم بھارت بھاگیہ ودھاتا کے بارے میں بتایا کہ اس کی ترغیبملک کے وہ ہزاروں بھائی- بہن کارکن ہیں جو دن رات ملک کی تعمیر کے لیے دن رات کام کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ فلم کا عظیم الشان پریمیئر جودھ پور میں منعقدکیا گیا ہے۔ اداکار جان ابراہم کو فلم کا ٹائٹل دینے پر انہوں نے شکریہ ادا کیا۔ ہوائی اڈے سے، کنگنا سیدھی سنیما ہال گئی جہاں پریمیئر منعقد کیا گیا تھا۔

کنگنا رناوت نے اس سے قبل 2024 کے لوک سبھا انتخابات کے دوران مرکزی وزیر گجیندر سنگھ شیخاوت کی حمایت کے لیے جودھپور کا دورہ کیا تھا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande