
نئی دہلی، 11 جون (ہ س)۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے مرکزی حکومت کے 12 سال مکمل ہونے پر کسانوں کی فلاح و بہبود کے لیے کیے گئے کاموں کو سراہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے کسانوں کو جدید ٹیکنالوجی، کم سود پر قرضے، فصلوں کی مناسب قیمت، آمدنی کی ضمانت اور شمسی توانائی جیسی سہولیات فراہم کرکے ان کی پیداواری صلاحیت اور معیار زندگی کو بہتر بنانے پر مسلسل توجہ مرکوز کی ہے۔
وزیر اعظم نے جمعرات کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کہا کہ کسانوں کی فلاح و بہبود ہماری اولین ترجیحات میں سے ایک ہے۔ حکومت کا کسانوں کو جدید زرعی سہولیات فراہم کرنے پر مسلسل زور رہا ہے۔ ڈرون، سوائل ہیلتھ کارڈز اور قدرتی کھادوں سے متعلق مہمات نے کسانوں کو فصل کی پیداوار بڑھانے میں مدد فراہم کی ہے۔
ایک دیگر پوسٹ میں، وزیر اعظم نے کھیتی سمیت دیگر ضرورتوں کے لئے کم سود پر آسانی سے قرض فراہم کرنے میں کسان کریڈٹ کارڈ کسانوں، مویشی پرور کسانوں اور ماہی گیروں کے لیے بہت مفید ثابت ہوئے ہیں۔ اس کے علاوہ ،”بیج سے بازار تک“ پہل نے ان کی فصلوں کی مناسب قیمتوں کو حاصل کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا ہے۔
ایک اور پوسٹ میں وزیر اعظم نے کہا کہ ہمارے کسان بھائی -بہن ملک کی غذائی تحفظ، غذائیت اور خوشحالی کے بنیادی ستون ہیں۔ حکومت ان کی زندگیوں کو آسان بنانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑ رہی ہے۔ پی ایم-کسان سمان ندھی اور فصل بیمہ اسکیم جیسے اقدامات ان کی آمدنی کی ضمانت کے ساتھ ساتھ زراعت کو بااختیار بنا رہے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی ذکر کیا کہ پی ایم -کسم اسکیم نے کسانوں کے لیے شمسی توانائی کو قابل رسائی بنایا ہے، کاشتکاری کے اخراجات کو کم کیا ہے اور توانائی کی دستیابی میں اضافہ کیا ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد