منی پور میں عسکریت پسندوں کا حملہ: دو دیہاتی ہلاک، کئی مکانات جل گئے
کامجونگ، 11 جون (ہ س)۔ منی پور کے کامجونگ ضلع میں جمعرات کی صبح باغیوں کے حملے میں دو دیہاتی ہلاک اور کئی دیگر زخمی ہوگئے۔ حملے کے دوران کم از کم چھ مکانات کو آگ لگا دی گئی جس سے گاو¿ں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ اطلاعات کے مطابق، بھاری مسلح باغی
منی پور میں عسکریت پسندوں کا حملہ: دو دیہاتی ہلاک، کئی مکانات جل گئے


کامجونگ، 11 جون (ہ س)۔

منی پور کے کامجونگ ضلع میں جمعرات کی صبح باغیوں کے حملے میں دو دیہاتی ہلاک اور کئی دیگر زخمی ہوگئے۔ حملے کے دوران کم از کم چھ مکانات کو آگ لگا دی گئی جس سے گاو¿ں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

اطلاعات کے مطابق، بھاری مسلح باغیوں کا ایک گروپ صبح سویرے کامجونگ ضلع کے کلتوہ کوکی گاو¿ں میں داخل ہوا اور اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی۔ حملہ آوروں نے اس کے بعد کئی رہائشی مکانات کو آگ لگا دی۔ اچانک حملے سے گھبرا کر گاو¿ں والے اپنی جان بچانے کے لیے قریبی جنگلوں میں بھاگ گئے۔

ایسٹرن کوکی چیفس ایسوسی ایشن نے مرنے والوں کی شناخت کلتوہ چرچ کے ہیڈ ڈیکن لیٹمنلون ہاوکپ اور چرچ کے یوتھ چیئرمین لون منتھنگ ہاوکیپ کے نام سے کی ہے۔ اس واقعے میں دو دیگر دیہاتیوں کے زخمی ہونے کی بھی اطلاع ہے۔

یہ حملہ ایک ایسے وقت میں ہوا ہے جب پڑوسی ضلع کانگ پوکپی میں اغوا کیے گئے ناگا برادری کے چھ افراد کی لاشوں کی بازیابی کے بعد ریاست بھر میں کشیدگی پائی جا رہی ہے۔ اس واقعے کے خلاف مختلف علاقوں میں مظاہرے پھوٹ پڑے ہیں اور ضلع سیناپتی میں ایک سیاسی پارٹی کے دفتر میں توڑ پھوڑ بھی کی گئی ہے۔

صورتحال کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے منی پور پولیس اور مرکزی سیکورٹی فورسز نے کامجونگ اور آس پاس کے حساس علاقوں میں سیکورٹی سخت کر دی ہے۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کسی بھی انتقامی فرقہ وارانہ تشدد کو روکنے کے لیے اضافی فورسز کو تعینات کیا گیا ہے۔

ہندوستھان سماچا ر

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande