مدھیہ پردیش سے راجیہ سبھا کی تینوں سیٹیں بی جے پی نے جیتیں، تینوں امیدوار بلامقابلہ منتخب
بھوپال، 11 جون (ہ س)۔ مدھیہ پردیش سے راجیہ سبھا کی تینوں سیٹیں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے جیت لی ہیں۔ پارٹی کے تینوں امیدواروں ترون چُگ، رجنیش اگروال اور مہیش کیوٹ کو جمعرات کے روز بلامقابلہ منتخب قرار دے دیا گیا۔ راجیہ سبھا انتخاب کے طے ش
انتخابی سرٹیفکیٹ ملنے کے بعد اسمبلی میں بی جے پی کے تینوں امیدوار۔


انتخابی سرٹیفکیٹ ملنے کے بعد اسمبلی میں بی جے پی کے تینوں امیدوار شکریہ ادا کرتے ہوئے۔


بی جے پی امیدوار مہیش کیوٹ کو ریٹرننگ آفیسر انتخابی سرٹیفکیٹ سپرد کرتے ہوئے۔


بھوپال، 11 جون (ہ س)۔

مدھیہ پردیش سے راجیہ سبھا کی تینوں سیٹیں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے جیت لی ہیں۔ پارٹی کے تینوں امیدواروں ترون چُگ، رجنیش اگروال اور مہیش کیوٹ کو جمعرات کے روز بلامقابلہ منتخب قرار دے دیا گیا۔

راجیہ سبھا انتخاب کے طے شدہ شیڈول کے مطابق، نامزدگی واپس لینے کا جمعرات کو آخری دن تھا۔ دوپہر 3 بجے نام واپس لینے کا وقت ختم ہونے کے بعد بی جے پی کے تین امیدواروں کو بلامقابلہ فاتح قرار دیا گیا، جن میں ترون چُگ، رجنیش اگروال اور مہیش کیوٹ شامل ہیں۔ ریٹرننگ آفیسر اروند شرما نے بی جے پی کے تینوں بلامقابلہ منتخب امیدواروں کو انتخابی سرٹیفکیٹ سپرد کر دیے ہیں۔

قابلِ ذکر ہے کہ مدھیہ پردیش سے راجیہ سبھا کی تین سیٹوں کی مدتِ کار 21 جون کو ختم ہو رہی ہے۔ ان میں دو سیٹیں بی جے پی اور ایک سیٹ کانگریس کے کھاتے کی ہے۔ ان تینوں خالی ہونے والی سیٹوں پر دو سالہ انتخاب کے لیے بی جے پی کے تین امیدواروں - ترون چُگ، مہیش کیوٹ اور رجنیش اگروال نیز کانگریس کی میناکشی نٹراجن نے پرچۂ نامزدگی داخل کیا تھا، لیکن بی جے پی کے اعتراض کے بعد حلف نامے میں بے ضابطگیاں پائے جانے کی بنیاد پر کانگریس امیدوار میناکشی نٹراجن کا پرچۂ نامزدگی گزشتہ منگل کو مسترد کر دیا گیا تھا۔

میناکشی نٹراجن کی نامزدگی منسوخ ہونے کے بعد باقی تین پرچہ نامزدگی کی بدھ کے روز جانچ (اسکروٹنی) ہوئی تھی۔ اس کے بعد ریٹرننگ آفیسر اروند شرما کی جانب سے بدھ کو ہی امیدواروں کی فائنل لسٹ جاری کر دی گئی تھی، جس میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے تینوں امیدواروں ترون چُگ، رجنیش اگروال اور مہیش کیوٹ کے نام شامل تھے۔ ان تینوں امیدواروں کو جمعرات کے روز ریٹرننگ آفیسر اروند شرما نے منتخب قرار دے کر سرٹیفکیٹ سونپے۔

بی جے پی کے تینوں راجیہ سبھا امیدوار جب جیت کا سرٹیفکیٹ لینے کے لیے اسمبلی پہنچے تو انہوں ریٹرننگ آفیسر کے کمرے سے باہر آ کر سب کا شکریہ ادا کیا۔ اس دوران ان کے ساتھ بھوپال کی جنوب-مغربی سیٹ سے رکن اسمبلی بھگوان داس سبنانی اور ریاستی میڈیا انچارج آشیش اگروال موجود تھے۔ کوئی بڑا لیڈر ان کے ساتھ اسمبلی نہیں پہنچا تھا۔ اسمبلی سے جیت کا سرٹیفکیٹ لینے کے بعد تینوں لیڈران بی جے پی کے ریاستی صدر ہیمنت کھنڈیلوال کے گھر پہنچے۔ یہاں سے ترون چُگ دہلی کے لیے روانہ ہو گئے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande