منی پور کے پہاڑی علاقے میں مشترکہ مہم، آٹھ مسلح افراد کو حراست میں لے کروارننگ دیکر چھوڑا گیا
امپھال، 11 جون، (ہ س)۔ حالیہ واقعات کے پیشِ نظر سیکورٹی ایجنسیوں کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ کچھ مسلح افراد پہاڑی علاقوں میں واقع علیحدہ گاوں پر حملہ کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔ اطلاع کی بنیاد پر سیکورٹی فورسز نے ہورئی کافُنگ ہلز (لوئر لیشان رج) ع
منی پور میں چلائی جا رہی مشترکہ مہم میں ضبط کردہ ہتھیاروں اور دھماکہ خیز اشیاء کی تصویریں۔


امپھال، 11 جون، (ہ س)۔ حالیہ واقعات کے پیشِ نظر سیکورٹی ایجنسیوں کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ کچھ مسلح افراد پہاڑی علاقوں میں واقع علیحدہ گاوں پر حملہ کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔ اطلاع کی بنیاد پر سیکورٹی فورسز نے ہورئی کافُنگ ہلز (لوئر لیشان رج) علاقے میں مشترکہ تلاشی اور کامبنگ مہم چلائی۔

منی پور پولیس ہیڈکوارٹر کی جانب سے آج دی گئی معلومات کے مطابق، مہم کے دوران پہاڑی کی چوٹی پر تقریباً ایک درجن مسلح افراد نظر آئے۔ سیکورٹی فورسز کو دیکھتے ہی کچھ لوگ موقع سے فرار ہو گئے، جبکہ آٹھ افراد کو حراست میں لے کر ان کے ہتھیار ضبط کر لیے گئے۔ پوچھ گچھ کے بعد انہیں سخت انتباہ دے کر چھوڑ دیا گیا۔ سیکورٹی فورسز نے انہیں مستقبل میں ہتھیار لے کر پہاڑی علاقوں میں نہ جانے اور کسی بھی قسم کی ممنوعہ سرگرمی سے دور رہنے کی ہدایت دی۔

مہم کے دوران پہاڑی کی چوٹی پر بنے غیر قانونی بنکروں سے بڑی مقدار میں ہتھیار، گولا بارود اور جنگی ساز و سامان بھی برآمد کیا گیا۔

سیکورٹی فورسز نے کہا ہے کہ متاثرہ علاقوں اور گاوں کی سیکورٹی کو یقینی بنانے اور امن برقرار رکھنے کے لیے ایسی مہمات آئندہ بھی مسلسل جاری رہیں گی۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande