دیواشیش سامنت رائے راجیہ سبھا کے لیے بلامقابلہ منتخب ہوئے
بھونیشور، 11 جون (ہ س)۔ دیباشیس سامنت رائے کو اڈیشہ سے راجیہ سبھا کے لیے بلامقابلہ منتخب قرار دیا گیا ہے۔ وہ بلامقابلہ منتخب ہوئے کیونکہ طے شدہ ضمنی انتخاب میں کسی اور امیدوار نے کاغذات نامزدگی داخل نہیں کیے تھے۔ الیکشن کمیشن آف انڈیا نے راجیہ سبھا
Debashish-Samantaray-Elected-


بھونیشور، 11 جون (ہ س)۔ دیباشیس سامنت رائے کو اڈیشہ سے راجیہ سبھا کے لیے بلامقابلہ منتخب قرار دیا گیا ہے۔ وہ بلامقابلہ منتخب ہوئے کیونکہ طے شدہ ضمنی انتخاب میں کسی اور امیدوار نے کاغذات نامزدگی داخل نہیں کیے تھے۔ الیکشن کمیشن آف انڈیا نے راجیہ سبھا کے ضمنی انتخاب کے لیے ووٹنگ کی تاریخ 18 جون 2026 مقرر کی تھی تاہم کاغذات نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ ختم ہونے کے بعد یہ واضح ہوگیا کہ اس نشست کے لیے کوئی حریف امیدوار میدان میں نہیں ہے۔

قابل ذکر ہے کہ دیباشیس سامنت رائے کے پہلے بیجو جنتا دل کی بنیادی رکنیت اور بعد میں راجیہ سبھا کی رکنیت سے استعفیٰ دینے کے بعد یہ سیٹ خالی ہوئی تھی۔ اس کے بعد وہ بی جے پی میں شامل ہو گئے، جس کے بعد پارٹی نے انہیں خالی نشست کے لیے نامزد کیا۔

سامنت رائے فروری 2024 میں بی جے ڈی امیدوار کے طور پر راجیہ سبھا کے لیے منتخب ہوئے تھے، جس کی میعاد اپریل 2030 تک مقرر تھی۔ ان کے استعفیٰ سے ضمنی انتخاب کی ضرورت پڑی۔

کسی مخالف کی غیر موجودگی میں، انہیں بلامقابلہ منتخب قرار دیا گیا ہے اور اب وہ اپنی باقی ماندہ مدت یعنی اپریل 2030 تک راجیہ سبھا کے رکن رہیں گے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande