امرتسر میں 30 کلو ہیروئن برآمد، دو نابالغوں سمیت چھ منشیات اسمگلر گرفتار
چنڈی گڑھ، 11 جون (ہ س):۔ امرتسر کمشنریٹ پولیس نے 30.045 کلوگرام ہیروئن ضبط کرکے سرحد پار منشیات کی اسمگلنگ کے ماڈیول کا پردہ فاش کیا ہے۔ پنجاب کے ڈائرکٹر جنرل آف پولیس گورو یادو نے جمعرات کو چنڈی گڑھ میں اعلان کیا کہ امرتسر کے فتح سنگھ کالونی کے
امرتسر میں 30 کلو ہیروئن برآمد، دو نابالغوں سمیت چھ منشیات اسمگلر گرفتار


چنڈی گڑھ، 11 جون (ہ س):۔

امرتسر کمشنریٹ پولیس نے 30.045 کلوگرام ہیروئن ضبط کرکے سرحد پار منشیات کی اسمگلنگ کے ماڈیول کا پردہ فاش کیا ہے۔

پنجاب کے ڈائرکٹر جنرل آف پولیس گورو یادو نے جمعرات کو چنڈی گڑھ میں اعلان کیا کہ امرتسر کے فتح سنگھ کالونی کے رہنے والے گوتم (24)، چھیہرٹہ، امرتسر کے رہنے والے کبیر عرف کاکو (22)، امرتسر کے رہنے والے سمیر عرف سبھروال (18) اور امرتسر کی آرکڈ ویلی کارہنے والے گرپریت سنگھ عرف کیڑا (18) کو گرفتار کیا گیا ہے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ کبیر عرف کاکو کا مجرمانہ ریکارڈ ہے اور اس کے خلاف چھیہرٹہ پولیس اسٹیشن میں این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت پہلے ہی ایک کیس درج ہے۔

منشیات کی ضبط شدہ کھیپ کے علاوہ، پولیس ٹیموں نے منشیات کی سمگلنگ میں استعمال ہونے والی ایک موٹر سائیکل بھی قبضے میں لے لی۔

ڈی جی پی گورو یادو نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ گرفتار منشیات کے اسمگلر دبئی میں ایک اسمگلر کے ساتھ رابطے میں تھے جو سرحد پار ہیروئن اسمگل کرنے میں ان کی مدد کر رہا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ اسمگلر کی ہدایت پر یہ کھیپ مخصوص جگہوں سے اکٹھی کی گئی اور پھر پنجاب کے مختلف علاقوں میں سپلائی کی گئی۔

ڈی جی پی نے کہا کہ اس نیٹ ورک میں شامل دیگر افراد کی شناخت کے لیے مزید تحقیقات جاری ہیں اور مالی ذرائع کا پتہ لگا کر ممکنہ حوالہ روابط کا پردہ فاش کیا جا رہا ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande