
سری نگر، 10 جون (ہ س)۔ جموں و کشمیر کے اوڑی کے کمال کوٹ میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے قریب منگل کی شام دیر گئے ایک دھماکے میں شدید طور پر زخمی ہونے والے فوج کے دو جوان شہید ہو گئے۔
یہ جانبازفوجیوں میں مہاراشٹر کے ایرولی کے رہنے والے چوہان وکرم بال کرشن اور مہاراشٹر کے ستارہ ضلع کی تحصیل کراڈ کے شاہ پور کے رہنے والے ارجن جادھو راجندر ہیں۔ حکام نے بتایا کہ دونوں فوجیوں کو علاج کے لیے سری نگر کے بادامی باغ میں 92 بیس اسپتال لے جایا گیا۔ دونوں وہیں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔ مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد