
علی گڑھ, 10 جون (ہ س)۔ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے شعبہ پلانٹ پروٹیکشن کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر ضیاء الحق کو 28-2026 کی مدت کے لیے انڈین فائٹوپیتھولوجی (اسپرنگر) کا ایڈیٹر (نیمیٹولوجی) مقرر کیا گیا ہے۔
انڈین فائٹوپیتھولوجی ایک ممتاز پیئر ریویوڈ سائنسی جریدہ ہے جو انڈین فائٹوپیتھولوجیکل سوسائٹی (آئی پی ایس) کی جانب سے شائع کیا جاتا ہے۔ یہ جریدہ عالمی سطح کے اہم ڈیٹا بیسز جیسے ویب آف سائنس، اسکوپس، بایوسِس اور گوگل اسکالر میں انڈیکس ہوتا ہے۔
ایک معروف سائنسی جریدہ کی ادارت کی ذمہ داری پلانٹ پروٹیکشن کے میدان میں ڈاکٹر حق کی نمایاں تحقیقی خدمات اور نیمیٹولوجی کے میدان میں ان کے بلند علمی مقام کا اعتراف ہے۔ ان کے نام پر 110 سے زائد علمی و تحقیقی اشاعتیں ہیں، جن میں 12 کتابیں اور تقریباً 100 تحقیقی مقالات شامل ہیں۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ