یو پی کانسٹیبل کا امتحان دے رہا امیدوار گرفتار، نام بدل کر دو بار ہائی اسکول پاس کیا تھا
یو پی کانسٹیبل کا امتحان دے رہا امیدوار گرفتار، نام بدل کر دو بار ہائی اسکول پاس کیا تھا نوئیڈا، 10 جون (ہ س)۔ اترپردیش حکومت کی طرف سے منعقدہ پولیس کانسٹیبل بھرتی امتحان میں امتحان دے رہے ایک امیدوار کو تھانہ دادری پولیس نے گرفتار کیا ہے۔ اس کے خ
گرفتاری کی علامتی تصویر


یو پی کانسٹیبل کا امتحان دے رہا امیدوار گرفتار، نام بدل کر دو بار ہائی اسکول پاس کیا تھا

نوئیڈا، 10 جون (ہ س)۔ اترپردیش حکومت کی طرف سے منعقدہ پولیس کانسٹیبل بھرتی امتحان میں امتحان دے رہے ایک امیدوار کو تھانہ دادری پولیس نے گرفتار کیا ہے۔ اس کے خلاف امتحان گاہ کے اسسٹنٹ پروفیسر نے مقدمہ درج کروایا ہے۔ الزام ہے کہ اس نے نام بدل کر دو الگ الگ جگہوں سے ہائی اسکول کا امتحان پاس کیا۔

تھانہ دادری کے انچارج انسپکٹر نیرج کمار مشرا نے بتایا کہ آشیش کمار سنگھ ولد ارون کمار سنگھ نے گزشتہ رات تھانے میں رپورٹ درج کرائی ہے کہ وہ میہر بھوج پی جی کالج، دادری میں اسسٹنٹ پروفیسر کے طور پر تعینات ہیں۔ ان کے مطابق وہ منگل کے روز اتر پردیش پولیس کانسٹیبل بھرتی امتحان کی دوسری شفٹ میں میہر بھوج پی جی کالج میں نگہبان کے طور پر ڈیوٹی پر تھے۔ اسی دوران وہاں امتحان دے رہے ایک امیدوار انکت کمار ولد ستیہ دیو، ساکن ضلع ایٹا کے بارے میں کنٹرول روم سے اطلاع ملی کہ اس کا کے وائی سی مس میچ ہو رہا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ جانچ کرنے پر پایا گیا کہ مذکورہ ملزم نے اپنا نام امت سے انکت کروا کر سال 2016 میں ایٹہ کے ایک اسکول سے ہائی اسکول کا امتحان پاس کیا، جبکہ اس نے سال 2009 میں ایک دوسری تاریخ پیدائش کی بنیاد پر ضلع ایٹہ سے ہی ہائی اسکول کا امتحان پاس کیا تھا۔ جانچ میں معلوم ہوا کہ ملزم نے الگ الگ تاریخ پیدائش کے ساتھ دو بار ہائی اسکول کا امتحان پاس کیا ہے اور امتحان ایکٹ کی دفعات کی خلاف ورزی کی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پروفیسر کی شکایت پر واقعے کی رپورٹ درج کر کے پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande