ملک کی خدمت اور وِکست بھارت کے لیے این ڈی اے نئے عزم کے ساتھ کام جاری رکھے گا : وزیرِ اعظم مودی
۔ وزیرِ اعظم نے جھالمُڑی سے لطف اندوز ہونے کی تصاویر بھی شیئر کیں
ملک کی خدمت اور وِکست بھارت کے لیے این ڈی اے نئے عزم کے ساتھ کام جاری رکھے گا : وزیرِ اعظم


نئی دہلی، 10 جون (ہ س): وزیرِ اعظم نریندر مودی نے بدھ کے روز کہا کہ قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) قوم کی خدمت اور ’’وِکست بھارت‘‘ کے وژن کو حقیقت میں بدلنے کے لیے نئے جوش و خروش کے ساتھ مل کر کام جاری رکھے گا۔ آج اتحاد کو اقتدار میں آئے ہوئے 12 سال مکمل ہو گئے ہیں۔

مرکز میں این ڈی اے حکومت کے 12 سال مکمل ہونے کے موقع پر آج بھارت منڈپم، نئی دہلی میں وزیرِ اعظم نریندر مودی کی صدارت میں ملک بھر سے اتحاد سے وابستہ رہنماؤں کا اجلاس منعقد ہوا۔

ملک کے سب سے طویل عرصے تک خدمات انجام دینے والے منتخب وزیرِ اعظم بننے پر آج بھارت منڈپم میں این ڈی اے کے رہنماؤں نے وزیرِ اعظم مودی کو مبارک باد پیش کی۔ اس موقع پر اتحاد کے قائدین اور این ڈی اے حکومتوں کے وزرائے اعلیٰ نے انہیں تحائف پیش کرکے ان کا خیرمقدم اور اعزاز کیا۔

وزیرِ اعظم نریندر مودی نے ایکس پر اجلاس کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے این ڈی اے کے وزرائے اعلیٰ اور رہنماؤں کا نیک تمناؤں کے لیے شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا، ’’این ڈی اے کا سفر قومی مفاد اور علاقائی امنگوں کو آگے بڑھانے کے مشترکہ عزم سے متاثر رہا ہے۔ اسی جذبے نے ہمارے جمہوری نظام کو مضبوط بنایا، اشتراکی وفاقیت کو گہرا کیا اور ترقی کی رفتار کو تیز کیا ہے۔ گزشتہ 12 برسوں میں این ڈی اے نے ایک مستحکم حکومت فراہم کی ہے جس نے تمام شعبوں میں پیش رفت کو فروغ دیا ہے۔‘‘

وزیرِ اعظم نے اجلاس کے دوران وقفے میں جھالمُڑی سے لطف اندوز ہونے کی تصاویر بھی شیئر کیں۔ انہوں نے لکھا، ’’بھارت منڈپم میں این ڈی اے کی میٹنگ کے دوران جھالمُڑی کا ناشتہ۔ ہمارے تمام رہنماؤں نے اس لذیذ ناشتے سے بھرپور لطف اٹھایا۔‘‘

خاص بات یہ رہی کہ مغربی بنگال کے وزیرِ اعلیٰ شُبھندو بھٹاچاریہ نے انہیں جھالمُڑی پیش کی۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالواحد


 rajesh pande