این ڈی اے کی میٹنگ میں  ملک کی خدمت اور ترقی یافتہ ہندوستان کے لیے نئے جوش کے ساتھ کام جاری رکھنے کا عزم
نئی دہلی، 10 جون (ہ س)۔ قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) کے اجلاس میں وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت اور حکومت کی کامیابیوں کی ستائش کرتے ہوئے ایک اہم قرارداد متفقہ طور پر منظور کی گئی۔ میٹنگ میںاین ڈی اے کی تمام اہم حلیف جماعتوں کے رہنماؤں نے قرا
NDA-RESOLUTION-ON-PM-MODI


نئی دہلی، 10 جون (ہ س)۔ قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) کے اجلاس میں وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت اور حکومت کی کامیابیوں کی ستائش کرتے ہوئے ایک اہم قرارداد متفقہ طور پر منظور کی گئی۔ میٹنگ میںاین ڈی اے کی تمام اہم حلیف جماعتوں کے رہنماؤں نے قرارداد کی حمایت کرتے ہوئے اتحاد کی یکجہتی اور وزیر اعظم مودی کی قیادت میں ملک کی ترقی کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔

اس قرار داد کا عنوان ’’عوام پر مرکوز ترقی، شراکتی جمہوریت اور کارکردگی پر مبنی طرز حکمرانی‘‘تھا۔ اس میں کہا گیا ہے کہ نیشنل ڈیموکریٹک الائنس ہندوستان کے عوام کے مسلسل اعتماد اور حمایت کے لیے تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہے۔ یہ وزیر اعظم نریندر مودی کو ان کی دور اندیش قیادت اور عوامی خدمت کے لیے انتھک لگن کے لیے مبارکباد پیش کرتا ہے۔ اس کے ساتھ ہی ،یہ این ڈی اے کی ہر حلیف

جماعت، ہر منتخب نمائندے اور ہر کارکن کی انمول شراکت کا بھی اعتراف کرتا ہے جس نے اس وژن کو پورا کرنے میں تعاون دیا۔’’عزم کا اعادہ اور اعتماد کے ساتھ، این ڈی اے وکست بھارت کے ہدف کی سمت کام جاری رکھنے کا عہد کرتا ہے۔‘‘

یہ قرارداد آندھرا پردیش کے وزیر اعلی چندرا بابو نائیڈو نے پیش کی۔ ناگالینڈ کے وزیر اعلیٰ نیفیو ریو نے قرارداد کی تائید کی۔ مرکزی وزیر انوپریہ پٹیل نے اجلاس میں قرارداد پڑھ کر سنائی۔قرارداد کی حمایت میں بہار کے سابق وزیر اعلی جیتن رام مانجھی، مرکزی وزیر ایچ ڈی کمار سوامی، مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلی ایکناتھ شندے، مرکزی وزیر چراغ پاسوان، مرکزی وزیر جینت چودھری، چھتیس گڑھ کے وزیر اعلیٰ وشنو دیو سائے، مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ اور مرکزی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

میٹنگ میں منظور کی گئی قرارداد میں وزیر اعظم مودی کی قیادت میں ملک کی ترقی، اچھی حکمرانی ، غریبوں کی بہبود، بنیادی ڈھانچے کی توسیع، ہندوستان کی بڑھتی ہوئی عالمی ساکھ اور آتم نربھر بھارت کے عزم کو نئی رفتار ملنے کا ذکر کیا گیا۔ قائدین نے کہا کہ مودی حکومت نے حالیہ برسوں میں ملک کو سیاسی استحکام، فیصلہ کن قیادت اور ترقی پر مبنی حکمرانی فراہم کی ہے۔

قرارداد میں کہا گیا کہ آج ہندوستان دنیا کے ساتھ خود اعتمادی اور تہذیبی شناخت کے مضبوط احساس کے ساتھ جڑا ہوا ہے۔ وزیر اعظم مودی کو 32 ممالک نے اعلیٰ ترین اعزازات سے نوازا ہے، جو ان کی قیادت اور اثر و رسوخ کی عالمی پہچان کو ظاہر کرتا ہے۔ انسانیت نے کووڈ-19 جیسی صدی میں کبھی-کبھار آنے وبائی بیماری کا سامنا کیا،تب ہندوستان نے دنیا کو ویکسین اور ادویات فراہم کرکے عالمی قیادت کا مظاہرہ کیا۔

قرارداد میں کہا گیا،’’این ڈی اے نے علاقائی امنگوں کو قومی ترجیحات کے ساتھ بغیر کسی رکاوٹ کے ہم آہنگ کیا ہے اور تعاون پر مبنی وفاقیت کے جذبے کو ادارہ جاتی بنایا ہے… ہندوستان کے تقریباً تین چوتھائی حصے میں اس کی حکومتیں ہیں… این ڈی اے نے اقتدار حامی حکومتوں کے دور کا آغاز کیا ہے… یہ نوجوانوں اور خواتین کی ریکارڈ حمایت کے سبب ممکن ہوا ہے، جنہوں نے وزیر اعظم مودی کی قیادت کوپرزور منظوری دی ہے۔ ‘‘

این ڈی اے قائدین نے اعتماد ظاہر کیا کہ اتحاد وزیر اعظم مودی کی قیادت میں عوامی خدمت، اچھی حکمرانی اور ترقی کے ایجنڈے کو آگے بڑھاتا رہے گا۔ میٹنگ میں، اتحادی جماعتوں کے رہنماؤں نے متفقہ طور پر کہا کہ این ڈی اے قومی ترقی، سماجی شمولیت اور ہندوستان کے عالمی موقف کو مضبوط بنانے کے لیے پوری وابستگی کے ساتھ کام کرتا رہے گا۔ قرارداد کی متفقہ منظوری کو اتحادیوں کے اتحاد اور قیادت پر اعتماد کے اہم پیغام کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande