مدھیہ پردیش سے راجیہ سبھا انتخابات کے لیے امیدواروں کی حتمی لسٹ جاری، تینوں بی جے پی امیدواروں کے نام شامل
مدھیہ پردیش سے راجیہ سبھا انتخابات کے لیے امیدواروں کی حتمی لسٹ جاری، تینوں بی جے پی امیدواروں کے نام شامل بھوپال، 10 جون (ہ س)۔ مدھیہ پردیش سے راجیہ سبھا کی تین خالی سیٹوں پر ہونے والے دو سالہ انتخاب کے لیے بدھ کے روز جانچ (اسکروٹنی) کے بعد امیدو
مدھیہ پردیش سے راجیہ سبھا کے تینوں امیدواروں کی تصویر


اسمبلی سکریٹریٹ کی جانب سے راجیہ سبھا امیدواروں کی فائنل لسٹ


مدھیہ پردیش سے راجیہ سبھا انتخابات کے لیے امیدواروں کی حتمی لسٹ جاری، تینوں بی جے پی امیدواروں کے نام شامل

بھوپال، 10 جون (ہ س)۔ مدھیہ پردیش سے راجیہ سبھا کی تین خالی سیٹوں پر ہونے والے دو سالہ انتخاب کے لیے بدھ کے روز جانچ (اسکروٹنی) کے بعد امیدواروں کی فائنل لسٹ جاری کر دی گئی ہے۔ اس میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے تینوں امیدواروں - ترون چُغ، مہیش کیوٹ اور رجنیش اگروال کے نام شامل ہیں۔

مدھیہ پردیش سے راجیہ سبھا کی تین سیٹوں کی مدتِ کار 21 جون کو ختم ہو رہی ہے۔ ان میں دو سیٹیں بی جے پی اور ایک سیٹ کانگریس کے کھاتے کی ہے۔ ان تین سیٹوں کے لیے بی جے پی کے تین امیدواروں - ترون چُغ، مہیش کیوٹ اور رجنیش اگروال، نیز کانگریس کی میناکشی نٹراجن نے پرچۂ نامزدگی داخل کیا تھا، لیکن بی جے پی کے اعتراض کے بعد حلف نامے میں بے ضابطگیاں پائے جانے کی بنیاد پر میناکشی نٹراجن کا پرچۂ نامزدگی منگل کو مسترد کر دیا گیا تھا۔

مدھیہ پردیش اسمبلی میں بدھ کے روز باقی تین نامزدگی خطوط کی جانچ کی گئی اور اس کے بعد ریٹرننگ آفیسر اروند شرما کی جانب سے امیدواروں کی فائنل فہرست جاری کی گئی ہے۔ دراصل، میناکشی نٹراجن کی نامزدگی کے خلاف بی جے پی نے رسمی اعتراض درج کرایا تھا۔ بی جے پی کا الزام تھا کہ میناکشی نے تلنگانہ کی حیدرآباد عدالت میں زیرِ التوا ایک کیس کی معلومات پرچۂ نامزدگی میں چھپائی ہیں۔

ادھر، کانگریس امیدوار میناکشی نٹراجن کا پرچۂ نامزدگی مسترد ہونے کے بعد کانگریس نے پوری ریاست میں احتجاجی مظاہرے کیے۔ بدھ کے روز کانگریس کے 10 رکنی وفد نے دہلی میں الیکشن کمیشن سے ملاقات کی۔ وفد میں ابھشیک منو سنگھوی، کے سی وینوگوپال، جیرام رمیش، رندیپ سرجیوالا، سچن پائلٹ، بھوپیش بگھیل اور ویویک تنکھا شامل تھے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande