پونچھ میں ایل او سی کے قریب فوج نے پاکستانی نوجوان کو حراست میں لیا
پونچھ، 10 جون (ہ س)۔ جموں کشمیر کے پونچھ ضلع میں فوج نے منگل کی شام دیر رات ایک 14 سالہ پاکستانی لڑکے کو اس وقت حراست میں لے لیا جب وہ لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کو عبور کر کے ہندوستانی علاقے میں داخل ہوا ۔اس کے خلاف قائم کردہ طریقہ کار کے مطابق کا
پونچھ


پونچھ، 10 جون (ہ س)۔ جموں کشمیر کے پونچھ ضلع میں فوج نے منگل کی شام دیر رات ایک 14 سالہ پاکستانی لڑکے کو اس وقت حراست میں لے لیا جب وہ لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کو عبور کر کے ہندوستانی علاقے میں داخل ہوا ۔اس کے خلاف قائم کردہ طریقہ کار کے مطابق کارروائی کی جا رہی ہے۔

حکام نے بتایا کہ مینڈھر سیکٹر کے نگری ٹیکری علاقے میں سرحد پار کرنے کے فوراً بعد فارورڈ ایریا میں تعینات چوکس فوجیوں نے نوجوان کو روک لیا۔ ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلاہے کہ اس نے نادانستہ طور پر پاکستان کے زیر قبضہ کشمیر سے ایل او سی عبور کیا تھا۔ سیکورٹی ایجنسیاں بارڈر کراسنگ کے حالات کا پتہ لگانے اور کسی بھی سیکورٹی خدشات کو مسترد کرنے کے لئے مزید تحقیقات کر رہی ہیں۔ انہوں نے اشارہ دیا کہ تفتیش مکمل ہونے کے بعد لڑکے کو واپس بھیج دیا جائے گا۔

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande