
نئی دہلی، 10 جون (ہ س)۔
مرکزی کابینہ نے آندھرا پردیش کی راجدھانی امراوتی میں بنیادی ڈھانچے کے دو بڑے پروجیکٹوں کو منظوری دی۔ ان منصوبوں میں مرکزی حکومت کے دفاتر کے لیے جنرل پول آفس ایکموڈیشن (سی جی جی پی او اے) اور ملازمین کے لیے جنرل پول ریزیڈینشیل (جی پی آر اے) شامل ہیں۔
مرکزی وزیر اطلاعات و نشریات اشونی ویشنو نے یہاں کابینہ کے فیصلوں پر قومی میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ دونوں پروجیکٹوں کا مقصد جدید، پائیدار اور ماحول دوست بنیادی ڈھانچہ تیار کرنا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کابینہ نے امراوتی میں 1,299.08 کروڑ روپے کی لاگت سے مرکزی حکومت کے جنرل پول آفس ہاو¿سنگ پروجیکٹ کو منظوری دی۔ اس پروجیکٹ میں 23.25 لاکھ مربع فٹ کا تعمیر شدہ رقبہ ہوگا۔ جنرل پول ریزیڈینٹ پروجیکٹ، جس کی لاگت کا تخمینہ 1,234.91 کروڑ ہے اور اس کا تعمیر شدہ رقبہ 31.30 لاکھ مربع فٹ ہے، کو بھی منظوری دے دی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ دونوں منصوبے پائیدار اور سبز بنیادی ڈھانچے کے معیار پر مبنی ہوں گے۔ وہ کم از کم انٹیگریٹڈ ہیبی ٹیٹ اسسمنٹ گرین ریٹنگ (جی آر آئی ایچ اے) 4-اسٹار درجہ بندی کو یقینی بنائیں گے اور انرجی کنزرویشن بلڈنگ کوڈ (ای سی بی سی 2024) کے مطابق ڈیزائن کیا جائے گا۔ عمارتوں کو توانائی کی بچت اور ماحول دوست بنانے پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ