کیا تلنگانہ میں 5 دن کا ہفتہ ہوگا ؟
حیدرآباد، یکم جون (ہ س)۔ -تلنگانہ میں جون سے 5یوم کا ہفتہ ہوگا! سرکاری ملازمین و عہدیداروں کو ہفتہ میں 2 یوم کی تعطیل دی جائے گی!مرکزی حکومت کی جانب سے تیل اور بجلی کی کھپت میں کمی کے اقدامات اوروزیر اعظم مودی کی اپیل کے بعد وزیر اعلی ریونت ریڈی اپ
کیا تلنگانہ میں 5 دن کا ہفتہ ہوگا ؟


حیدرآباد، یکم جون (ہ س)۔ -تلنگانہ میں جون سے 5یوم کا ہفتہ ہوگا! سرکاری ملازمین و عہدیداروں کو ہفتہ میں 2 یوم کی تعطیل دی جائے گی!مرکزی حکومت کی جانب سے تیل اور بجلی کی کھپت میں کمی کے اقدامات اوروزیر اعظم مودی کی اپیل کے بعد وزیر اعلی ریونت ریڈی اپنے قافلہ کی کاروں کو کم کرنے کے بعد یہ منصوبہ بندی کر رہے ہیں کہ تلنگانہ میں سرکاری ملازمین کیلئے 5 یوم کاہفتہ کردیاجائے اور پیر تاجمعہ کام کے ایام قرار دیئے جائیں۔ ذرائع کے مطابق یوم تاسیس تلنگانہ 2 جون کی تقریب کے دوران وزیراعلی ریونت ریڈی اس منصوبہ کا اعلان کرسکتے ہیں۔ بتایا گیا کہ سرکاری ملازمین کی مختلف تنظیموں نے بھی ریاستی حکومت سے 5یوم کا ہفتہ قرار دینے کا مطالبہ کیا تھا۔ اگر حکومت سے 5یوم کا ہفتہ قرار دیا جاتا ہے تو سرکاری دفاتر میں بھی مرکزی سرکاری دفاتر کے طرز پر ہفتہ میں 5 یوم کام کریں گے۔ ملک میں توانائی اور ایندھن بحران کے نتیجہ میں وزیر اعظم مودی نے جو اپیل کی تھی اس کے بعد کئی ریاستوں میں ’ورک فرم ہوم‘ کو فروغ دینے اقدامات کئے گئے اور پڑوسی آندھراپردیش میں وزیراعلی چندرا بابو نائیڈو نے ہفتہ میں 2دن سرکاری ملازمین کو گھر سے کام کرنے کی سہولت دی ہے ۔وزیر اعلٰی تلنگانہ یوم تاسیس تقریب میں 5یوم کے ہفتہ کا اعلان کرسکتے ہیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق


 rajesh pande