
کولکاتا، یکم جون (ہ س)۔مغربی بنگال میں نو منتخب بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) حکومت نے پیر کو اپنی پہلی کابینہ میں بڑی توسیع کی۔ گورنر آر این روی نے لوک بھون میں منعقدہ ایک شاندار حلف برداری تقریب میں 35 نئے وزراءکو عہدہ اور رازداری کا حلف دلایا۔
کابینہ کی توسیع میں 13 کابینی وزراء، آزاد چارج کے حامل تین وزرائے مملکت اور 19 وزرائے مملکت شامل ہیں۔ اس توسیع کے بعد وزیراعلیٰ شبھیندو ادھیکاری کی قیادت میں حکومت میں وزراء کی کل تعداد 41 ہوگئی۔ تقریب کا آغاز وندے ماترم اور قومی ترانہ سے ہوا۔
ان 13 لیڈروں کو کابینہ میں وزیر بنایا گیا ہے۔
1. دیپک برمن2۔ تاپس رائے 3۔ ڈاکٹر شنکر گھوش 4۔ منوج کمار اوراوں 5۔ ارجن سنگھ 6۔ گوری شنکر گھوش 7۔ سوپن داس گپتا 8۔ جگن ناتھ چٹوپادھیائے 9۔ کلیان چکرورتی 10۔ اجے پودار 11۔ شاردوت مکھرجی 12۔ دودھ کمار منڈل 13. انوپ کمار داس
آزادانہ چارج کے ساتھ وزیر مملکت
تین ایم ایل اے کو وزیر مملکت (آزادانہ چارج) کی ذمہ داری دی گئی ہے۔
1. ڈاکٹر اندرنیل خان 2. مالتی راوا رائے 3. راجیش مہتو
وزیر مملکت
تقریب میں انیس ایم ایل ایز نے وزیر مملکت کے طور پر حلف لیا۔
1. جویل مرمو 2. ہرے کرشنا بیرا 3. آنندموئے برمن 4. اشوک ڈنڈا 5. نادیار چند باو¿ری 6. وشال لامہ 7. شانتنو پرمانک 8. مومیتا بسواس مشرا 9. امیش رائے 10. پورنیما چکرورتی 11. کوشک چودھری. 12 بھاسکربھٹاچاریہ13. دیواکر گھرامی 14. امیہ کسکو 15. کلیتا ماجھی 16. گارگی داس گھوش 17. ویراج بسواس 18. دیپانکر جانا 19. سمنا سرکارشامل ہیں۔
حلف برداری کی تقریب میں زیادہ تر رہنماو ں نے روایتی بنگالی دھوتی اور کرتامیں ملبوس شرکت کی۔ کئی نو منتخب وزراءکے ساتھ ان کے اہل خانہ بھی تھے۔ وزیراعلیٰ شبھیندو ادھیکاری کے علاوہ پارٹی کے کئی سینئر لیڈران بشمول مرکزی وزیر سکانتا مجمدار، ریاستی بی جے پی صدر شمک بھٹاچاریہ اور وزیر اگنی مترا پال موجود تھے۔
کابینہ کی توسیع میں تنظیمی توازن برقرار رکھنے، علاقائی نمائندگی اور مختلف سماجی طبقات کو ترجیح دینے کی کوشش کی گئی ہے۔ شمالی بنگال کے ایم ایل اے کو زیادہ جگہ ملی ہے۔
ذرائع کے مطابق پورٹ فولیو کی حتمی تقسیم جلد کر دی جائے گی۔ حلف برداری کے بعد تمام وزراء نبنا پہنچے، جہاں وزیر اعلیٰ کی صدارت میں ایک اہم میٹنگ ہوئی۔
اس سے قبل 9 مئی کو شبھیندو ادھیکاری نے بریگیڈ پریڈ گراو نڈ میں وزیر اعلیٰ کے عہدے کا حلف لیا۔ پانچ وزراء، اگنی مترا پال، دلیپ گھوش، خودیرامٹ ٹوڈو، نشیتھ پرمانک اور اشوک کیرتنیا نے بھی اپنے عہدے کا حلف لیاتھا۔
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی