
نئی دہلی، یکم جون (ہ س)۔ آسام کے وزیر اعلیٰ ڈاکٹر ہمانتا بسوا سرما نے نائب صدر جمہوریہ سی پی پی رادھا کرشنن سے پیر کو یہاں اپ-راشٹرپتی بھون میں ملاقات کی۔ وزیر اعلیٰ کا عہدہ سنبھالنے کے بعد یہ ان کی پہلی ملاقات تھی۔ میٹنگ کے دوران آسام کی ترقی اور مختلف فلاحی اسکیموں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
نائب صدر جمہوریہ کے دفتر نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا کہ آسام کے وزیر اعلیٰ ہمانتا بسوا سرما نے آج اپ راشٹرپتی بھون میں نائب صدر سے ملاقات کی۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ ڈاکٹر سرما نے کہا’’نائب صدر جمہوریہ رادھا کرشنن سے ملاقات کرکے انہیں آسام کی ترقی کی کہانی کے بارے میںمعلومات دیتے ہوئے فخر محسوس کر رہا ہوں۔ عوامی زندگی میں نرمی، سخت محنت اور لگن کی علامت رادھا کرشنن سے ملنا ہمیشہ ایک سیکھنے والا تجربہ ہوتا ہے۔ وزیر اعلی نے کہا کہ ترقی یافتہ آسام کے ہمارے سفر میں ان کی مسلسل رہنمائی کا انتظار کریں گے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد