راجستھان سے عقیدتمندوں کو لے جارہی بس ہریدوار میں الٹ گئی، ایک خاتون کی موت ،38زخمی
ہریدوار، یکم جون (ہ س)۔ پیر کی صبح اتراکھنڈ کے مذہبی شہر کوتوالی نگر علاقے میں سپت رشی چوکی کے سامنے راجستھان سے عقیدتمندوں کو لے جارہی بس ایک ڈمپر سے ٹکرا کر الٹ گئی۔ حادثے میں ایک خاتون عقیدت مند کی موت ہوگئی، جب کہ 38 افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں می
ہریدوار


ہریدوار، یکم جون (ہ س)۔ پیر کی صبح اتراکھنڈ کے مذہبی شہر کوتوالی نگر علاقے میں سپت رشی چوکی کے سامنے راجستھان سے عقیدتمندوں کو لے جارہی بس ایک ڈمپر سے ٹکرا کر الٹ گئی۔ حادثے میں ایک خاتون عقیدت مند کی موت ہوگئی، جب کہ 38 افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں خواتین، مرد اور بچے شامل ہیں۔ تمام زخمیوں کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق راجستھان کے ناگور ضلع کے عقیدت مند تین بسوں میں پورنیما کے غسل کے بعد اپنے آبائی ضلع واپس جا رہے تھے۔ عقیدتمند بھوپت والا میں گانچی دھرم شالہ میں ٹھہرے ہوئے تھے۔ بتایا گیا کہ راجستھان سے عقیدت مندوں کی بس صبح تقریباً 7 بجکر 15 منٹ پر دھرم شالہ سے روانہ ہوئی اور سروس لین کے راستے ہائی وے پر ہریدوار کی طرف مڑ رہی تھی۔ اس دوران کوتوالی نگر علاقے میں سپت رشی چوکی کے سامنے شری رام پنجابی ڈھابہ کے قریب دہرادون سے تیز رفتاری سے آ رہے ایک ڈمپر نے بس کے پچھلے حصے کو زور سے ٹکر مار دی۔ ٹکرکے بعد بس بے قابو ہو کر الٹ گئی۔

حادثے کے بعد موقع پر کہرام مچ گیا۔ اطلاع ملتے ہی پولیس اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔ مقامی لوگوں کی مدد سے بس میں پھنسے مسافروں کو نکال کر ضلع میلہ اسپتال اور خواتین اسپتال لے جایا گیا۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی دونوں اسپتالوں میں راجستھان کے دیگر عقیدت مندوں کی بھیڑ جمع ہوگئی۔ پولیس کے مطابق حادثے میں 38 افراد زخمی ہوئے جن میں 30 خواتین، 6 مرد اور 2 لڑکیاں شامل ہیں۔ تمام زخمیوں کا علاج جاری ہے۔ اس دوران ایک خاتون عقیدت مند کی موت ہوگئی جس کی لاش کو ڈسٹرکٹ اسپتال کے مردہ خانہ میں رکھا گیا ہے۔

انتظامیہ اور محکمہ صحت کی ٹیموں نے فوری طور پر امدادی کام شروع کیا اور تمام زخمیوں کو ضروری طبی امداد فراہم کی۔ زخمیوں کا فی الحال ڈاکٹروں کی نگرانی میں علاج جاری ہے۔ پولیس حکام کے مطابق حادثے کے حوالے سے ضروری قانونی کارروائی کی جا رہی ہے اور زخمیوں کی حالت پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande