علی پور دوار کے تین ایم ایل اے وزیر بن گئے، ضلع میں جشن کا سماں
علی پور دوار، یکم جون (ہ س)۔ مغربی بنگال میں بی جے پی کی نئی حکومت کی پہلی کابینہ کی توسیع میں علی پور دوار ضلع نے ایک منفرد ریکارڈ قائم کیا ہے۔ پیر کو کولکاتہ کے لوک بھون میں منعقدہ حلف برداری کی تقریب میں ضلع کے تین ایم ایل اے – فالاکاٹا سے دیپ
علی پور دوار کے تین ایم ایل اے وزیر بن گئے، ضلع میں جشن کا سماں


علی پور دوار، یکم جون (ہ س)۔

مغربی بنگال میں بی جے پی کی نئی حکومت کی پہلی کابینہ کی توسیع میں علی پور دوار ضلع نے ایک منفرد ریکارڈ قائم کیا ہے۔ پیر کو کولکاتہ کے لوک بھون میں منعقدہ حلف برداری کی تقریب میں ضلع کے تین ایم ایل اے – فالاکاٹا سے دیپک برمن، کمار گرام سے منوج اوراو¿ں اور کال چینی سے وشال لاما نے وزیر کے طور پر حلف لیا۔

ایک ہی ضلع کے تین ایم ایل ایز کو کابینہ میں شامل کیے جانے سے پورے علی پور دوار ضلع میں جشن کا ماحول ہے۔

پارٹی ذرائع کے مطابق اتوار کی رات جیسے ہی ان لیڈروں کے وزیر بننے کی خبر سرکاری طور پر ملی، بی جے پی کارکنوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔

دیر رات تک ضلع بی جے پی کے دفتر کے باہر کارکنوں اور حامیوں کی بڑی بھیڑ جمع تھی۔ آتش بازی کی گئی اور عبیر گلال کی نچھاور کی گئی۔ کئی مقامات پر مٹھائیاں تقسیم کی گئیں اور عوام بھی جشن میں شامل ہوئے۔

علی پور دوار، فالکاٹا، کمار گرام اور کالاچینی علاقوں میں پیر کی صبح سے ہی تہوار کا ماحول ہے۔ کارکنوں کا کہنا ہے کہ طویل عرصے سے نظر انداز کیے جانے والے اس ضلع کو اب حکومت میں مضبوط نمائندگی حاصل ہے، جس سے علاقے بالخصوص قبائلی اور چائے کے باغات والے علاقوں کی ترقی میں تیزی آئے گی۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande