
نئی دہلی، یکمجون (ہ س)۔ ٹیلی کام ریگولیٹری اتھارٹی آف انڈیا (ٹرائی) نے بھٹنڈہ، سری مکتسر صاحب شہر اور پنجاب میں امرتسر-بٹھنڈہ ریل روٹ میں موبائل نیٹ ورک کے معیار کی جانچ کی۔ اس میںجیواور ایئرٹیل نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا، بھٹنڈہ میں جیو کی اوسط ڈاون لوڈ اسپیڈ 198.27 ایم بی پی ایس اور ایئرٹیل کی 151.88 ایم بی پی ایس کی اوسط ڈاو ن لوڈ کی رفتار ریکارڈ کی۔
مرکزی وزارت مواصلات نے کہا کہ ان ٹیسٹوں میں کلیدی پیرامیٹرز جیسے کال سیٹ اپ کامیابی کی شرح، کال ڈراپ کی شرح، کوریج، ڈیٹا ڈاو ن لوڈ اور اپ لوڈ کی رفتار کی پیمائش کی گئی۔ ٹیسٹ کے دوران، کال اور ڈیٹا سیشنز 2جی، 3جی، 4جی، اور 5جی نیٹ ورکس پر تمام کمپنیوں کے سم کارڈز کا استعمال کرتے ہوئے کیے گئے اور جدید آلات کے ذریعے نگرانی کی گئی۔
ایئرٹیل اور جیو نے بھٹنڈہ شہر میں نیٹ ورک کی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا، تقریباً صفر کال ڈراپ ریٹ اور ڈیٹا ڈاو¿ن لوڈ کی رفتار بالترتیب 151.88 ایم بی پی ایس اور 198.27 ایم بی پی ایس تھی۔ دوسری طرف، بی ایس این ایل کی کارکردگی کمزور تھی، جس میں کوریج گیپس اور زیادہ کال ڈراپس تھے۔ ووڈافون آئیڈیا کی ڈاو¿ن لوڈ کی اوسط رفتار 34.07 ایم بی پی ایس تھی۔
سری مکتسر صاحب میں بھی جیو اور ایئرٹیل سب سے تیز تھے۔ جیو نے 222.90 ایم بی پی ایس کی اوسط ڈاو ن لوڈ کی رفتار ریکارڈ کی، جب کہ ایئرٹیل نے 172.32 ایم بی پی ایس ریکارڈ کیا۔ بی ایس این ایل کی رفتار 18.20 ایم بی پی ایس تھی، جبکہ ووڈافون آئیڈیا کی رفتار 26.51 ایم بی پی ایس تھی۔
جیو اور ایئرٹیل نے امرتسر سے بٹھنڈہ ریل روٹ پر نسبتاً بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ جیو نے 111.72 ایم بی پی ایس کی اوسط ڈاو¿ن لوڈ کی رفتار ریکارڈ کی، جبکہ ایئرٹیل نے 95.82 ایم بی پی ایس ریکارڈ کی۔ بی ایس این ایل اور آئیڈیا ووڈافون نے بالترتیب 18.36 ایم بی پی ایس اور 11.11 ایم بی پی ایس کی رفتار حاصل کی۔
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی