
نئی دہلی، یکم جون (ہ س)۔ صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے سپریم کورٹ میں پانچ ججوں کا تقرر کیا ہے۔ صدر جمہوریہ نے پنجاب اور ہریانہ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس شیل ناگو، بمبئی ہائی کورٹ کے چیف جسٹس چندر شیکھر، مدھیہ پردیش ہائی کورٹ کے چیف جسٹس سنجیو سچدیوا اور جموں و کشمیر اور لداخ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس ارون پلی اور سپریم کورٹ میں پریکٹس کرنے والے سینئر ایڈوکیٹ وی موہن کو سپریم کورٹ کا جج مقرر کیا ہے۔
سپریم کورٹ کالجیم نے 22 اور 27 مئی کو ہونے والی اپنی میٹنگوں میں اس کی سفارش کی تھی۔ ان تقرریوں سے سپریم کورٹ میں ججوں کی کل تعداد 32 سے بڑھ کر 37 ہو جائے گی۔
5 مئی کو، مرکزی کابینہ نے سپریم کورٹ (ججوں کی تعداد) ترمیمی آرڈیننس، 2026 کو منظوری دے دی تھی، جس سے سپریم کورٹ میں ججوں کی تعداد 33 سے بڑھا کر 37 ہو گئی۔ حکومت کو چھ ماہ کے اندر اس آرڈیننس کے لیے پارلیمانی منظوری لینے کی بھی ضرورت ہوگی۔
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی