غیر قانونی سفر کے خلاف خصوصی مہم ، 12 ہزار سے زائد مسافروں کے خلاف کاروائی
جموں, یکم جون (ہ س)۔ شمالی ریلوے کے جموں ڈویژن نے مئی 2026 کے دوران بغیر ٹکٹ اور غیر قانونی سفر کے خلاف خصوصی مہم چلاتے ہوئے 12,693 مسافروں کے خلاف کارروائی کی ہے۔ اس دوران جرمانوں کی مد میں 66 لاکھ 50 ہزار 165 روپے کی رقم وصول کی گئی۔ریلوے حکام کے
Railway


جموں, یکم جون (ہ س)۔ شمالی ریلوے کے جموں ڈویژن نے مئی 2026 کے دوران بغیر ٹکٹ اور غیر قانونی سفر کے خلاف خصوصی مہم چلاتے ہوئے 12,693 مسافروں کے خلاف کارروائی کی ہے۔ اس دوران جرمانوں کی مد میں 66 لاکھ 50 ہزار 165 روپے کی رقم وصول کی گئی۔ریلوے حکام کے مطابق مہم کے دوران ٹرینوں، ریلوے اسٹیشنوں اور پلیٹ فارمز پر خصوصی چیکنگ کی گئی، جس میں بغیر ٹکٹ سفر کرنے، درست سفری پاس نہ رکھنے اور پلیٹ فارم ٹکٹ کے بغیر داخل ہونے والے افراد کو پکڑا گیا۔سینئر ڈویژنل کمرشل منیجر جموں اُچت سنگھل نے کہا کہ بغیر ٹکٹ سفر ریلوے کو مالی نقصان پہنچانے کے ساتھ ساتھ جائز مسافروں کے لیے بھی مشکلات کا باعث بنتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سے غیر مجاز طور پر نشستوں پر قبضہ، بھیڑ بھاڑ اور سیکورٹی کے مسائل پیدا ہوتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ریلوے انتظامیہ کی جانب سے خصوصی چیکنگ اسکواڈز مسلسل تعینات کیے جا رہے ہیں تاکہ ایسے معاملات پر قابو پایا جا سکے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس مہم کا مقصد صرف جرمانے وصول کرنا نہیں بلکہ مسافروں میں درست ٹکٹ کے ساتھ سفر کرنے کے حوالے سے بیداری پیدا کرنا بھی ہے۔

اُچت سنگھل نے مسافروں سے اپیل کی کہ وہ سفر سے قبل ریلوے بکنگ کاؤنٹروں، کمپیوٹرائزڈ ریزرویشن مراکز، یو ٹی ایس ایپ اور آئی آر سی ٹی سی کے ذریعے ٹکٹ حاصل کریں۔ انہوں نے ریلوے اسٹیشنوں پر آنے والے افراد کو بھی پلیٹ فارم ٹکٹ خریدنے کی ہدایت دی۔

انہوں نے خبردار کیا کہ بغیر ٹکٹ سفر کرنے والوں کے خلاف ریلوے ایکٹ 1989 کی دفعات 137 اور 138 کے تحت جرمانے کے ساتھ قانونی کارروائی بھی کی جا سکتی ہے۔شمالی ریلوے کے مطابق ریلوے آمدنی کے تحفظ، شفافیت کو فروغ دینے اور مسافروں کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لیے مستقبل میں بھی اس نوعیت کی مہمات جاری رکھی جائیں گی۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande