بس اسٹاپ پر نہ رکنے پر آر ٹی سی ڈرائیور پر حملہ
حیدرآباد، یکم جون (ہ س) -تلنگانہ اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن (ٹی جی ایس آرٹی سی) کے ایک بس ڈرائیور پرنوجوانوں کے ایک گروپ نے مبینہ طور پر سنگاریڈی ضلع کے انارم میں بس اسٹاپ پر نہ رکنے پر حملہ کیا۔ایک نوجوان نے دعویٰ کیاکہ جہاں وہ کھڑا تھا وہاں آر
بس اسٹاپ پر نہ رکنے پر آر ٹی سی ڈرائیور پر حملہ


حیدرآباد، یکم جون (ہ س) -تلنگانہ اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن (ٹی جی ایس آرٹی سی) کے ایک بس ڈرائیور پرنوجوانوں کے ایک گروپ نے مبینہ طور پر سنگاریڈی ضلع کے انارم میں بس اسٹاپ پر نہ رکنے پر حملہ کیا۔ایک نوجوان نے دعویٰ کیاکہ جہاں وہ کھڑا تھا وہاں آرٹی سی بس نہیں رکی۔ مشتعل ہوکر، وہ اوراس کے دوستوں نے بس کا پیچھا کیااورایک موقع پر، ڈرائیور سے باہرآنے کامطالبہ کرتے ہوئے اسے روک دیا۔

جب بس ڈرائیورنے سوال کیاکہ کیاہوا ہے تو مردوں نے اسے غلیظ زبان میں گالی دینا شروع کر دی۔ غصے میں،ڈرائیور باز نہ آیا،اور مسافروں اور راہگیروں کی موجودگی میں لڑائی ہوئی۔

بعدمیں،میڈیا سے بات کرتے ہوئے، ٹی جی ایس آرٹی سی بس ڈرائیور نے دعوی کیاکہ اسٹاپ پر کوئی نہیں تھا،اوراس لیے وہ نہیں رکا۔ ان کے بیان کی تصدیق ایک خاتون مسافر نے کی، جس نے کہا کہ نوجوان سڑک کے دوسری طرف کھڑے تھے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق


 rajesh pande