صدر مرمو نے میانمار کے صدر یومن کا استقبال کیا
نئی دہلی، یکم جون(ہ س)۔ صدرجمہوریہ ہند دروپدی مرمو نے پیر کو راشٹرپتی بھون میں میانمار کے صدر یو من آنگ ہلینگ کا استقبال کیا۔ صدر مرمو نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کہا کہ ’ہندوستان اور میانمار کے درمیان مشترکہ بدھ مت کا ورثہ صدیوں پرانے باہمی
صدر مرمو نے میانمار کے صدر یومن کا استقبال کیا


نئی دہلی، یکم جون(ہ س)۔

صدرجمہوریہ ہند دروپدی مرمو نے پیر کو راشٹرپتی بھون میں میانمار کے صدر یو من آنگ ہلینگ کا استقبال کیا۔ صدر مرمو نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کہا کہ ’ہندوستان اور میانمار کے درمیان مشترکہ بدھ مت کا ورثہ صدیوں پرانے باہمی تعلقات کو ایک منفرد گرم جوشی دیتا ہے‘۔ میانمار جنوب مشرقی ایشیا کا ہندوستان کا گیٹ وے ہے۔ انہوں نے میانمار کی امن اور مفاہمت کی کوششوں کے لیے ہندوستان کی غیر متزلزل حمایت کا یقین دلایا۔

میانمار کے صدر بھارت کے دورے پر سنیچر کو بودھ گیا پہنچے اور بودھ گیا میں مہابودھی مندر اور سجاتا مندر کا دورہ کرنے کے بعد اسی شام نئی دہلی پہنچے۔ ہفتہ کی شام وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے ان سے ملاقات کی تھی۔ اتوار کو انہوں نے انڈیا-میانمار بزنس فورم کی میٹنگ میں شرکت کی۔اس کے علاوہ، وزیر اعظم نریندر مودی اور میانمار کے صدر او من آنگ ہلینگ کے درمیان آج دہلی کے حیدرآباد ہاو¿س میں وسیع دو طرفہ بات چیت ہوئی۔ بات چیت میں تجارت، سرمایہ کاری، دفاع، سلامتی، سرحدی انتظام، ترقیاتی تعاون، ثقافتی تبادلے اور علاقائی صورتحال کا احاطہ کیا گیا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande