
علی گڑھ, یکم جون (ہ س).
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے شعبہ سیاسیات کے صدر پروفیسر محمد نفیس احمد انصاری کو وزارتِ تعلیم، حکومتِ ہند کی جانب سے ممتاز ماہرین تعلیم پر مشتمل ایک قومی کمیٹی میں نامزد کیا گیا ہے۔ یہ کمیٹی قومی تعلیمی پالیسی 2020 کے مطابق اعلیٰ تعلیم کو بین الاقوامی معیار سے ہم آہنگ کرنے کے مقصد سے نئے درسی مواد کی تیاری اور اس کے جائزے کے لیے تشکیل دی گئی ہے۔
یہ کمیٹی ملک کے مختلف خطوں سے تعلق رکھنے والے 10 ممتاز ماہرین پر مشتمل ہے، جسے ہندوستانی یونیورسٹیز میں عالمی تعلیمی شراکت داری، طلبہ و اساتذہ کے تبادلہ پروگراموں اور مشترکہ تحقیقی اقدامات کو فروغ دینے کے لیے عملی اور پالیسی پر مبنی نصابات تیار کرنے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ یہ کمیٹی عالمی سطح پر ابھرنے والی تعلیمی ضروریات کو پورا کرنے کے ساتھ ساتھ اعلیٰ تعلیم میں شمولیت، معیار اور بین الاقوامی روابط کو مزید مضبوط بنانے والے جدید اور عصری درسی مواد کی تیاری پر کام کرے گی ۔
---------------
ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ