صدرجمہوریہ مرمو 'برسا لائیو ان نیو انڈیا ویک' کے تحت منگل کو 200 قبائلی اسکالرشپ استفادہ کنندگان سے بات چیت کریں گی
نئی دہلی، یکم جون (ہ س)۔ قومی تقریب'' جن جاتیہ گریما اتسو'' کے ملک گیر جشن کے ایک حصے کے طور پر، صدرجمہوریہ دروپدی مرمو جلد ہی منگل کو راشٹرپتی بھون میں ایک خصوصی انٹرایکٹو میٹنگ میں قبائلی امور کی وزارت کی مرکزی سیکٹر اسکالرشپ اسکیموں کے تقریباً
مرمو


نئی دہلی، یکم جون (ہ س)۔ قومی تقریب' جن جاتیہ گریما اتسو' کے ملک گیر جشن کے ایک حصے کے طور پر، صدرجمہوریہ دروپدی مرمو جلد ہی منگل کو راشٹرپتی بھون میں ایک خصوصی انٹرایکٹو میٹنگ میں قبائلی امور کی وزارت کی مرکزی سیکٹر اسکالرشپ اسکیموں کے تقریباً 200 استفادہ کنندگان قبائلی طلباء کے ساتھ بات چیت کریں گی۔

قبائلی امور کی وزارت کے مطابق، یہ مکالمہ بھگوان برسا منڈا کی متاثر کن میراث کی یاد میں 25 مئی سے 2 جون 2026 تک منائے جانے والے برسا لائیو ان نیو انڈیا ویک کے دوران منعقد کیا گیا ہے جبکہ ملک گیر 'جن جاتیہ گریما اتسو' 02 مئی سے 2026 تک جاری رہے گا۔ یہ تقریب تعلیم کو بااختیار بنانے، سماجی شمولیت اور قوم کی تعمیر کے لیے حکومت کی غیر متزلزل عزم کااظہار ہے۔

اس خصوصی مکالمے کا بنیادی مقصد قبائلی طلباءکو تعلیمی فضیلت، قیادت اور اختراع کے لیے حوصلہ افزائی کرنا ہے، اس طرح 'وکست بھارت 2047' کے اہداف کو جامع اور تبدیلی آمیز قبائلی طبقہ کو بااختیار بنانے کے ساتھ حاصل کرنا ہے۔

اس میں ملک بھر سے تقریباً 200 ہونہار قبائلی طلباء شامل ہیں جنہوں نے اعلیٰ تعلیم اور بین الاقوامی سطح پر شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔

اس تاریخی مکالمے میں حصہ لینے والے طلباء حکومت ہند کی قبائلی امور کی وزارت کی تین بڑی اسکالرشپ اسکیموں کے مستفیدین میں شامل ہیں: نیشنل فیلوشپ فار شیڈیولڈ ٹرائبس (این ایف ایس ٹی)، نیشنل اسکالرشپ اسکیم برائے ہائیر ایجوکیشن آف شیڈیولڈ ٹرائب اور نیشنل اوورسیز اسکالرشپ (این او ایس) اسکالرشپ اسٹوڈنٹس کے لیے اسکیم۔

وزارت کے مطابق، یہ 200 طلباء قبائلی برادریوں کے انتہائی باصلاحیت نوجوانوں کی نمائندگی کرتے ہیں جو جدید تحقیق، اعلیٰ تعلیم اور بین الاقوامی تعلیمی سرگرمیوں میں ملک کا نام روشن کر رہے ہیں۔

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande