وزیرِ اعظم مودی نے مثالی استاد کی خوبیوں کو اجاگر کرتے ہوئے سنسکرت سبھاشت شیئر کیا
نئی دہلی، یکم جون (ہ س): وزیرِ اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بعض لوگ کسی کام کو خود انجام دینے میں غیر معمولی مہارت رکھتے ہیں، جبکہ بعض دیگر افراد اسی علم یا ہنر کو دوسروں تک مؤثر انداز میں منتقل کرنے اور سکھانے میں خاص مہارت رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہ
ذریں قول


نئی دہلی، یکم جون (ہ س): وزیرِ اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بعض لوگ کسی کام کو خود انجام دینے میں غیر معمولی مہارت رکھتے ہیں، جبکہ بعض دیگر افراد اسی علم یا ہنر کو دوسروں تک مؤثر انداز میں منتقل کرنے اور سکھانے میں خاص مہارت رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جو شخص خود پر قابو رکھنے کے ساتھ دوسروں کو تعلیم دینے کی صلاحیت بھی رکھتا ہو، وہ بہترین اساتذہ میں شمار ہونے کے لائق ہوتا ہے۔

وزیرِ اعظم نے آج ایکس پر ایک سنسکرت سُبھاشِت یعنی زریں قول شیئر کیا۔ اس سُبھاشِت کا مفہوم یہ ہے کہ کچھ لوگ عملی مشق اور مہارت حاصل کرنے کی جستجو کرتے ہیں اور کچھ تدریس و تعلیم میں۔ لیکن وہ شخص جو کسی مضمون یا فن میں مہارت حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ اسے دوسروں کو مؤثر طریقے سے سکھانے کی صلاحیت بھی رکھتا ہو، وہ اساتذہ کے اعلیٰ ترین درجے پر فائز ہونے کا مستحق ہے۔

وزیرِ اعظم مودی کے مطابق، علم حاصل کرنا ایک اہم خوبی ہے، لیکن اس علم کو دوسروں تک بہتر انداز میں منتقل کرنا اور انہیں سکھانا ایک اور بڑی صلاحیت ہے۔ جو فرد ان دونوں خوبیوں کا حامل ہو، وہی حقیقی معنوں میں ایک مثالی استاد کہلانے کا حق دار ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالواحد


 rajesh pande