شوپیاں کے رکن اسمبلی شبیر احمد کلے نےحکومت کو نشانہ بنایا
سرینگر، یکم جون ( ہ س)۔ جموں و کشمیر کے وزیر اعلی عمر عبداللہ نے اگرچہ 3 جون کو سبھی ممبران اسمبلی کی ایک اہم میٹنگ بلائی ہے ۔ اس معاملہ پرقائد حزب اختلاف سنیل شرما کا کہنا ہے کہ دراصل یہ سرکار بہت جلد گرنے والی ہے اور عمر عبداللہ کی سرکار کے اندر
شوپیاں کے رکن اسمبلی شبیر احمد کلے نےحکومت کو نشانہ بنایا


سرینگر، یکم جون ( ہ س)۔ جموں و کشمیر کے وزیر اعلی عمر عبداللہ نے اگرچہ 3 جون کو سبھی ممبران اسمبلی کی ایک اہم میٹنگ بلائی ہے ۔ اس معاملہ پرقائد حزب اختلاف سنیل شرما کا کہنا ہے کہ دراصل یہ سرکار بہت جلد گرنے والی ہے اور عمر عبداللہ کی سرکار کے اندر بڈے پیمانے پر رسہ کشی نظر آرہی ہے یہی وجہ ہے کہ عمر عبداللہ اب اپنی سرکار کو بچانے کےلۓ اس میٹنگ کو بلا رہے ہیں۔

جہاں سرکار اور اپوزیشن کی طرف سے ایک دوسرے پر الزامات کا سلسلہ جاری ہے وہیں شوپیان کے ایم ایل اے شبیر احمد کلے نے الزام لگایا، کہ نیشنل کانفرنس حکومت کشمیر کے لوگوں کے لیے زہر ہے اور زیادہ دیر نہیں چلے گی۔‘‘ انہوں نے حکمراں جماعت پر عوامی مسائل کو نظر انداز کرنے، منتخب نمائندوں کو نظرانداز کرنے کا الزام لگایا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Aftab Ahmad Mir


 rajesh pande