
امپھال، یکمجون (ہ س)۔منی پور میں سیکورٹی فورسز نے چورا چاند پور اور اکھرول اضلاع میں الگ الگ کارروائیوں میں بھاری مقدار میں ہتھیار، گولہ بارود، دھماکہ خیز مواد اور اسٹریٹجک آلات برآمد کیے ہیں، حکام نے پیر کو اس کی اطلاع دی۔
31 مئی کو چوراچاند پور تھانے کے علاقے تھینیجانگ اور لیمتک کے علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران، سیکورٹی فورسز نے ایک اے کے-47 رائفل، دو سنگل بیرل رائفل، ایک گھریلو 50 ایم ایم مارٹرشیل، دو مارٹر گولے، دو ہائی ایکسپلوزو (ایچ ای) مارٹر بم اور7.62 ملی میٹر اے کے 47- کے دس زندہ کارٹریج برآمد کیے۔اس کے علاوہ تین بلٹ پروف جیکٹ ہارنیس، تین ہیلمٹ اور تین جوڑے جنگل کے جوتے بھی قبضے میں لیے گئے۔
اس دوران، اکھرول ضلع کے لتان تھانہ علاقے کے تحت یاولن چیپو گاو ں کے ارد گرد کی گئی ایک اور کارروائی میں، سیکورٹی فورسز نے چار ایس بی بی ایل بندوقیں اور دو ایس بی ایم ایل بندوقیں برآمد کیں۔ آپریشن کے دوران 12 بور کے 24 زندہ کارتوس اور ایس ایل آر، اے کے اور .303 رائفلز سمیت مختلف ہتھیاروں کے خالی خول بھی قبضے میں لیے گئے۔
اس کے علاوہ تین باوفینگ وائرلیس سیٹ، ایک 12 بور کا گولہ بارود لے جانے والی بیلٹ، ایک ٹیکٹیکل بیلٹ، ایک میگزین پاو چ، ایک بشنیل دوربین، ایک کمر والا بیگ اور سیسے کے دو ٹکڑے بھی برآمد ہوئے۔
حکام کے مطابق ریاست میں غیر قانونی ہتھیاروں کی نقل و حرکت کو روکنے اور سیکورٹی کو مضبوط بنانے کے لیے مسلسل کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔ برآمد ہونے والے ہتھیاروں اور آلات کے حوالے سے مزید تحقیقات جاری ہیں اور ان کے پیچھے کارفرما افراد یا تنظیموں کی نشاندہی کی جا رہی ہے۔
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی