جسٹس وویک روسیا کو مدھیہ پردیش ہائی کورٹ کا قائم مقام چیف جسٹس مقرر کیا گیا
وزارت قانون نے چیف جسٹس سنجیو سچدیوا کی سپریم کورٹ میں ترقی کے بعد حکم جاری کیا بھوپال، یکم مئی (ہ س)۔ مدھیہ پردیش ہائی کورٹ کو نیا قائم مقام چیف جسٹس مل گیا ہے۔ مرکزی وزارت قانون و انصاف کی طرف سے جاری سرکاری حکم کے مطابق موجودہ جج وویک روسیاکو
روسیا


وزارت قانون نے چیف جسٹس سنجیو سچدیوا کی سپریم کورٹ میں ترقی کے بعد حکم جاری کیا

بھوپال، یکم مئی (ہ س)۔ مدھیہ پردیش ہائی کورٹ کو نیا قائم مقام چیف جسٹس مل گیا ہے۔ مرکزی وزارت قانون و انصاف کی طرف سے جاری سرکاری حکم کے مطابق موجودہ جج وویک روسیاکو یہ اہم ذمہ داری دی گئی ہے۔ یہ تبدیلی مدھیہ پردیش ہائی کورٹ کے چیف جسٹس سنجیو سچدیوا کی سپریم کورٹ میں جج کے طور پر ترقی کی وجہ سے ہوئی ہے۔ اس سلسلے میں پیر کو حکم نامہ جاری کیا گیا۔

نئے مقرر کردہ قائم مقام چیف جسٹس وویک روسیا کا تعلق جبل پور، مدھیہ پردیش سے ہے۔ وہ 2 اگست 1969 کو جبل پور کے علاقے کوتوالی میں پیدا ہوئے۔ انہوںنے بیچلر آف سائنس (بی ایس، سی) اور پھر قانون (ایل ایل،بی) مکمل کیا۔ اس کے بعد، 8 اگست، 1992 کو، وہ مدھیہ پردیش اسٹیٹ بار کونسل کے وکیل کے طور پر درج ہوئے۔ ان کے والد آنجہانی پربھاکر روسیا بھی مدھیہ پردیش ہائی کورٹ، جبل پور کے ایک ممتاز اور سینئر وکیل تھے۔ جسٹس روسیا نے اپنے قانونی کیریئر کا آغاز ایک ایسوسی ایٹ ایڈوکیٹ کے طور پر جبل پور کے معروف قانونی ماہرین آنجہانی پی سداشیون نائر (سینئر ایڈوکیٹ)، اندرا نائر (سینئر ایڈوکیٹ) اور راجندر مینن (اس وقت ایڈمنسٹریٹو جج، مدھیہ پردیش ہائی کورٹ) کی رہنمائی میں کیا۔

جبل پور میں مقیم سینئر ایڈوکیٹ گوپیش یش تیواری نے کہا کہ جسٹس روسیا نے 1998 میں اپنی آزادانہ پریکٹس شروع کی۔ اپنی بہترین قانونی ذہانت کی بدولت وہ جلد ہی کئی بڑی قومی اور ریاستی کمپنیوں اور سرکاری اداروں کے قانونی پینل میں شامل ہو گئے۔ ان میں کول انڈیا لمیٹڈ، ساو¿تھ ایسٹرن کول فیلڈز لمیٹڈ (ایس ای سی ایل)، ویسٹرن کول فیلڈز لمیٹڈ (ڈبلیو سی ایل) اور ناردرن کول فیلڈز لمیٹڈ (این سی ایل)، مدھیہ پردیش ایسٹ زون الیکٹرسٹی ڈسٹری بیوشن کمپنی، مدھیہ پردیش پاور جنریٹنگ کمپنی، ایم پی پاور مینجمنٹ کمپنی اور ایم پی پاور ٹرانسمیشن کمپنی، مدھیہ پردیش ہاو سنگ اور انفراسٹرکچر بورڈ، ایم پی اسمال بزنس کارپوریشن، کنٹونمنٹ بورڈ (1998 سے 2008 تک) اور جبل پور ڈیولپمنٹ اتھارٹی (2000 سے 2004 تک )شامل ہیں۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ جسٹس وویک روسیاکو مدھیہ پردیش ہائی کورٹ میں یونین آف انڈیا کی جانب سے مقدمات کی بحث کے لیے تین سال کی مدت کے لیے حکومت ہند کے مستقل وکیل کے طور پر بھی مقرر کیا گیا تھا۔ انہیں قانونی برادری میں بھی بہت قابل سمجھا جاتا تھا اور وہ ہائی کورٹ ایڈوکیٹ بار ایسوسی ایشن، جبل پور کے جوائنٹ سکریٹری منتخب ہوئے تھے۔ وہ ہائی کورٹ اور ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن، جبل پور کے تاحیات رکن ہیں۔ ان کی شاندار قانونی خدمات کے اعتراف میں، انہیں 7 اپریل، 2016 کو مدھیہ پردیش ہائی کورٹ کا جج مقرر کیا گیا اور اس کے بعد 17 مارچ، 2018 کو مستقل جج بن گئے۔ اب وہ قائم مقام چیف جسٹس کے طور پر مدھیہ پردیش ہائی کورٹ کا اعلیٰ عہدہ سنبھالیں گے۔

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande