
نئی دہلی، یکم جون (ہ س): وزیرِ خارجہ ایس جے شنکر نے ساموا کے یومِ آزادی کے موقع پر وہاں کی حکومت اور عوام کو مبارکباد پیش کی۔ وزیرِ خارجہ نے ایکس پر اپنے پیغام میں کہا:ساموا کی حکومت اور وہاں کے عوام کو ان کے یومِ آزادی کے موقع پر دلی مبارکباد اور نیک خواہشات۔
جے شنکر کا یہ پیغام بھارت اور ساموا کے درمیان دوستانہ تعلقات اور باہمی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔
قابلِ ذکر ہے کہ ساموا ہر سال یکم جون کو اپنا یومِ آزادی مناتا ہے۔ یہ دن 1962 میں ملک کی آزادی حاصل کرنے کی یاد میں منایا جاتا ہے۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالواحد