بھارت-میانمار باہمی تعاون کے تعلقات کو مزید مستحکم کرنے پر تبادلہ خیال
نئی دہلی، یکم جون(ہ س)۔وزیر اعظم نریندر مودی اور میانمار کے صدر او من آنگ ہلینگ نے پیر کے روز دہلی کے حیدرآباد ہاو¿س میں دو طرفہ بات چیت کی۔وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ میانمار کے صدر کے دورے کا مقصد دوستی اور تعاون کے بندھن کو مزید مضبوط کرنا
بھارت-میانمار باہمی تعاون کے تعلقات کو مزید مستحکم کرنے پر تبادلہ خیال


نئی دہلی، یکم جون(ہ س)۔وزیر اعظم نریندر مودی اور میانمار کے صدر او من آنگ ہلینگ نے پیر کے روز دہلی کے حیدرآباد ہاو¿س میں دو طرفہ بات چیت کی۔وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ میانمار کے صدر کے دورے کا مقصد دوستی اور تعاون کے بندھن کو مزید مضبوط کرنا ہے۔ بات چیت میں دونوں ممالک کے درمیان تاریخی اور تہذیبی روابط کو مزید مستحکم کرنے پر توجہ مرکوز کی گئی۔صدر یو من آنگ ہلینگ 30 مئی سے 03جون تک ہندوستان کا دورہ کر رہے ہیں۔ انہوں نے دورے کے پہلے دن بودھ گیا کا دورہ کیا اور 2جون پر ممبئی کا دورہ کرنے والے ہیں۔وزارت خارجہ کے مطابق میانمار ہندوستان کی ’پڑوسی پہلے‘، ’ایکٹ ایسٹ‘ اور’اوشین‘ پالیسی کے سنگم پر واقع ہے۔ توقع ہے کہ صدر ہلینگ کے بھارت کے سرکاری دورے سے دونوں ممالک کے درمیان کثیر جہتی تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande