
نئی دہلی، یکم جون (ہ س)۔ پٹرول اور ڈیزل کے بعد آج سے 19 کلو کا کمرشیل ایل پی جی سلنڈر مہنگا ہو گیا ہے۔ دہلی میں اس کی قیمت میں 42 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔ قومی راجدھانی دہلی میں اس کی قیمت بڑھ کر 3113.50 روپے ہوگئی ہے۔ کولکاتا میں اس کی قیمت 3255.50 روپے تک پہنچ گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی چھوٹے 5 کلو کے ایف ٹی ایل سلنڈر کی قیمت میں 11 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔ 14.2 کلو کے گھریلو ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔ کمرشیل سلنڈر کی قیمت میں اضافے کا اطلاق آج سے ہو گیا ہے۔
بڑی راحت کی بات یہ ہے کہ مرکزی حکومت نے آج سے پٹرول، ڈیزل اور ایوی ایشن ٹربائن فیول (اے ٹی ایف) پر ایکسپورٹ ڈیوٹی میں کمی کا اعلان کیا ہے۔ گیس سروس فراہم کرنے والوں کے مطابق، قومی راجدھانی دہلی میں ایک چھوٹے سے پانچ کلوگرام سلنڈر کی قیمت اب ₹821.50 ہوگی۔ کولکاتا میں ایک تجارتی سلنڈر کی قیمت میں 53.50 روپے کا اضافہ ہوا ہے، جس سے وہاں 19 کلوگرام کے کمرشیل ایل پی جی سلنڈر کی قیمت ₹3255.50 ہوگئی ہے۔
مرکز نے پیٹرول، ڈیزل اور اے ٹی ایف پر ایکسپورٹ ڈیوٹی میں کمی کا اعلان کیا ہے، جو یکم جون سے نافذالعمل ہے۔ ڈیزل پر ٹیکس کم کر کے 13.50 روپے فی لیٹر کر دیا گیا ہے اور اے ٹی ایف پر ٹیکس کم کر کے 9.50 روپے فی لیٹر کر دیا گیا ہے۔ وزارت خزانہ کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی برآمدات پر روڈ اینڈ انفراسٹرکچر سیس صفر ہوگا۔ اس کے ساتھ ہی ، گھریلو پٹرول اور ڈیزل پر موجودہ ٹیکسوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد