سی بی ایس ای پورٹل آج لائیو نہیں ہوا، جلد ہی سرکاری اعلان
نئی دہلی، یکم جون (ہ س)۔ سنٹرل بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن (سی بی ایس ای) نے نمبروں کی تصدیق اور جوابی پرچوں کی دوبارہ جانچ کے لئے پیر کو لائیو ہونے والا آن لائن پورٹل کی تاریخ میںتوسیع کر دی ہے۔ سی بی ایس ای نے اپنے آفیشل اکاؤنٹ کے ذریعے مطلع کی
CBSE-PORTAL-ANNOUNCEMENT-1


نئی دہلی، یکم جون (ہ س)۔ سنٹرل بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن (سی بی ایس ای) نے نمبروں کی تصدیق اور جوابی پرچوں کی دوبارہ جانچ کے لئے پیر کو لائیو ہونے والا آن لائن پورٹل کی تاریخ میںتوسیع کر دی ہے۔

سی بی ایس ای نے اپنے آفیشل اکاؤنٹ کے ذریعے مطلع کیا کہ 10ویں اور 12ویں جماعت کے طلباء کے لیے آفیشل آن لائن پورٹل جلد ہی لائیو کر دیا جائے گا، جس کا باضابطہ نوٹیفکیشن جلد ہی سی بی ایس ای مرکزی ویب سائٹ پر جاری کیا جائے گا۔

اس سے قبل آن لائن پورٹل جو کہ 26 مئی کو لائیو ہونا تھا، تکنیکی خرابیوں کی وجہ سے اس میں یکم جون تک مزید توسیع کر دی گئی ہے لیکن آج بھی دیگر وجوہات کی وجہ سے اسے لانچ نہیں کیا جا سکا۔

یہ قابل ذکر ہے کہ سی بی ایس ای اپنے بورڈ امتحان کے اسکور سے غیر مطمئن طلباء کو اپنی جوابی شیٹوں کی دوبارہ جانچ پڑتال کا موقع فراہم کر رہا ہے۔ اس عمل میں بنیادی طور پر تین مراحل : پہلا مرحلہ نمبروں کی تصدیق، دوسرا مرحلہ ایویلیویشن شیٹس کی فوٹو کاپی اور تیسرا مرحلہ ازسرنو تشخیص ہے، شامل ہوں گے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande